Reg: 12841587     

مائی لاھور مارکی مسلم ہیرٹیج مانچسٹر میں فلسطین غزہ میں ضرورت مندوں کی مالی امداد کے لئے چندہ جمع کر نے کے لئے عشا ئیہ کا اہتمام

عارف چودھری

دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش سمائل ایڈ چیریٹی کے روح روان شہباز سرور اور ابوبکر سرور اور عامر خان فاؤنڈیشن کے چئیرمین باکسر عامر خان کی جانب سے مائ لاھور مارکی مسلم ہیرٹیج مانچسٹر میں فلسطین غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے بے گھر ہونے والے اور ضرورت مندوں کی مالی امداد کے لئے چندہ جمع کر نے کے لئے عشا ئیہ کا اہتمام کیا گیا. لندن برطانیہ میں فلسطینی سفارت خانہ میں تعینات ایمبیسڈر H.E DR HUSAN ZOMLOT نے خصوصی شرکت کی

کمیونٹی کی بہت بڑی تعداد کے علاوہ ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان -ناز شاہ -لارڈ واجد خان -کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر -سابق لارڈ مئیر کونسلر نعیم الحسن -کونسلر رب نواز – مسلم ہیرٹیج سینٹر کے روح رواں ناصر محمود -قانون دان بیرسٹر امجد ملک -سا لیسٹر مقبول ملک – سماجی سیاسی راہنما رضیہ چودھری -ڈاکٹر حامد خان – الطاف طافی -مائ لاھور کے چیف ایگزیکٹو اشفاق -اقبال صدیقی -کمیونٹی راہنما نینا رانیاں خان – ورلڈ وائیڈ کے زاھد اقبال -استاد صفدر -نوید ڈین -عالیہ ہاشمی -مولانا وقار بیگ شامل تھے-عشائیہ کی نقابت نوجوان ندیم مارکس نے کی -اور ہال اور کھانے کو مائ لاھور کے چئیر پرسن اشفاق نے سپونسر کیا اسموقع پر برطانیہ میں فلسطین کے سفیر ایچ ای ڈاکٹر ھوسن زوملاٹ نے سمائل ایڈ اور عامر خان فاؤنڈیشن کا فلسطین کے لئے آج کے کامیاب فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد کرنے پر شکریہ ادا کیا انکا مزید کہنا تھا کہ غزہ میں تمام بڑی عمارتیں مٹی کا ڈھیر بن چکی ہیں لوگ اپنے ھی ملک میں مہاجر بن کر کیمپوں میں رہ رھے ہیں یہ دنیا کا پہلا ملک ھے جس میں ھم کی بار بے گھر ہوئے غزہ میں جارحیت کا خاتمہ ہونا چاہئے – دنیا بھر میں رنگ و نسل مزہب سے بالا تر ہو کر تمام مکتبہ فکر کے لوگ فلسطینی عوام کی مدد کر رہے ہیں –

ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان اور ناز شاہ نے فلسطین کی مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ لارڈ واجد خان نے سمائل ایڈ اور اے کے کو کامیاب پروگرام کرانے پر مبارکباد دی اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ھے بہت جلد فلسطین کو مکمل آزادی ملے گی -قونصل جنرل ترکیہ سیفی آنر سیان اور قونصل جنرل عراق جواد نے کہا کہ سمائل ایڈ کا آج غزہ کے مظلوم عوام کے لئے فنڈ ریزنگ پروگرام کرانا بہت اچھی بات ہیں ھم سب آج فلسطین کی عوام کے ساتھ ھے ھمارا مطالبہ ھے کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے سمائل ایڈ کے چیف ایگزیکٹو شہباز سرور اور ڈائریکٹر ابوبکر سرور نے چیف گیسٹ فلسطینی سفیر اور کمیونٹی کا فنڈ ریزنگ ڈنر پر آنے اور فنڈ ریزنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ آج اکٹھی ھونے والی ساری رقم۔ سو پرسنٹ مظلوم فلسطینیوں کو بھیجی جائیگی انکا مزید کہنا تھا کہ آج مانچسٹر کے رہائشیوں نے ثابت کر دیا ھے کہ وہ دکھی انسانیت کے لئے درد دل رکھتے ہیں -عامر خان فاؤنڈیشن کے چئیر پرسن باکسر عامر خان نے آج کے فنڈ ریزنگ پروگرام کو کامیاب بنانے میں دوسرے سپونسرز کا شکریہ ادا کیا اور خاص طور پر مائ لاھور کے چئیر پرسن اشفاق کا خصوصی شکریہ ادا کیا -سابق لارڈ مئیر کونسلر نعیم الحسن اور کیبنٹ ممبر کونسلر رب نواز نے فلسطینی کی مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے انکی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائ -عورتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی سماجی شخصیت نینا رانیاں خان اور اقبال صدیقی نے کہا کہ ھم صرف مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر آواز نہیں اٹھائیں گے بلکہ عالمی سطح پر جہاں بھی انسانیت پر ظلم ھو گا ہم آواز اٹھائیں گے –

شرکاء تقریب نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عالمی سطح پر امن اسی وقت قائم ھو سکتا ھے جب تک رنگ و نسل مزہب زات پات سے بالا تر ہو کر اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عمل درآمد ہو گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

انتخابی عمل کے پہلے روز ہی اسلام آباد میں 82 امیدواروں نے نامزدگی فارم وصول کرلیے

Next Post

پاکستان کی ممتاز شخصیت رانا شفیق پسروری کے اعزاز میں مانچسٹر کے پراپرٹی ٹائیکون، چودھری طاہر صدیق نے اپنے دفتر میں ظہرانہ دیا

Related Posts
Total
0
Share