عارف چودھری
پاکستان کی ممتاز مزہبی سکالر سیاسی ادبی صحافتی شخصیت رانا شفیق پسروری کے اعزاز میں مانچسٹر کے پراپرٹی ٹائیکون۔ بلیک سٹون پراپرٹی کے چیف ایگزیکٹو چودھری طاہر صدیق نے اپنے دفتر میں ظہرانہ دیا
ظہرانہ میں میں ممتاز کاروباری شخصیات ڈاکٹر باری -چودھری قمر زمان -راجہ عنصر علی -شیخ مصطفی کمال -چودھری آدم صدیق -مرزا ہارون نے شرکت – باہمی تعاون اور معاونت پر اتفاق ھوا – اس موقع پر مہمان خصوصی رانا شفیق پسروری نے چودھری طاھر صدیق کا انکے اعزاز میں ظہرانہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تارکین وطن کا مادر وطن کے ساتھ لازوال رشتہ ھے عرصہ دراز سے برطانیہ میں رہتے ہوئے بھی پاکستانی کمیونٹی پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات پر گہری نظر رکھتے ہیں اور مجھے خوشی ھے کہ کہ ھمارے پاکستانی کشمیری بھائ برطانیہ میں کاروبار اور سیاست میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں -میزبان چودھری طاھر صدیق نے رانا شفیق پسروری کو برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہا ان کا مزید کہنا تھا کہ رانا شفیق پسروری سے ھمارا تعلق بہت پرانا ھے وہ میرے والد محترم کے دوستوں میں ہیں اس لئے ھمارا رشتہ بہت گہرا ھے -رانا شفیق پسروری پاکستان کا قیمتی آثاثہ ہے – انکی ملک کے لئے دینی خدمات نا قابل فراموش ھے آ آخر میں مہمانوں کی تواضع لاھوری اور عربی کھانوں سے کی گئ