Reg: 12841587     

میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا کی دوسری اننگز میں شاہین کینگروزپر جھپٹ پڑے، 4 بیٹرز کو پویلین بھیج دیا

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے 318 رنز کے جواب میں گرین کیپس 264 رنز پر آؤٹ ہوگئے لیکن آسٹریلیا نے جیسے ہی دوسری اننگز شروع کی تو شاہین ان پر جھپٹ پڑے۔

تیسرے دن کے آغاز پر پاکستانی بلے بازوں محمد رضوان  اور عامر جمال نے 6 وکٹوں کے نقصان پر  194 رنز سے کھیل کی شروعات کی تھی۔

محمد رضوان 51 گیندوں پر 42 رنز بناکر کمنز کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد شاہین آفریدی 21، حسن علی اور میر حمزہ اسکور میں صرف 2-2 رنز کا اضافہ کر پائے جبکہ عامر جمال 80 گیندوں پر 33 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

آسٹریلیا نے جب اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو شاہینوں نے ان پر تابڑ توڑ حملے کیے، اننگز کی دوسری ہی گیند پر شاہین نے عثمان خواجہ کو چلتا کیا جب کہ لنچ سے پہلے لبوشین کو بھی میدان بدرکردیا۔

میر حمزہ نے 2 گیندوں پر 2 شکار کیے جس میں انہوں نے خطرناک بیٹر ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ کو پویلین کی راہ دکھائی۔

میچ کے دوسرے روز پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز عبد اللہ شفیق اور امام الحق نے کیا لیکن امام الحق 10 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 124 رنز پر پہنچایا تو عبداللہ شفیق 62 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

بابر اعظم بھی صرف ایک رن پر پیٹ کمنز کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے، شان مسعود بھی 54 رنز پر ناتھن لیون کو چھکا لگانے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہو گئے جبکہ سعود شکیل نے 9 رنز کی اننگز کھیلی۔

سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ دوسرے روز کا کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لیے تھے، محمد رضوان 29 اور عامر جمال 2 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز

میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز کے پہلے سیشن میں پاکستانی پیسرز چھائے رہے اور فاسٹ بولرز نے آسٹریلیا کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 318 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی کے حصے میں دو دو وکٹیں آئیں، ایک کھلاڑی کو سلمان علی آغا نے آؤٹ کیا۔

3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں پہلے روز کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز اسکور کیے تھے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کے پہلے سیشن میں کھانے کے وقفے تک آسٹریلیا نے ایک وکٹ پر 90 رنز اسکور کیے تاہم ڈیوڈ وارنر 38 رنز بناکر سلمان علی آغا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسرے سیشن کا کھیل شروع ہوا تو عثمان خواجہ 42 رنز بناکر حسن علی کا شکار بنے جب کہ آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 154 رنز پر گری اور عامر جمال نے اسٹیو اسمتھ کو 26 رنز پر پویلین بھیج دیا۔

اس دوران میلبرن میں بارش بھی ہوئی اور میچ کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا تاہم بارش کی وجہ سے پہلے روز 66 اوورز کا کھیل ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

جوا کمپنی کے لوگو کی تشہیر کا معاملہ حل، پی ٹی وی پر پاک آسٹریلیا میچ کی نشریات بحال

Next Post

مسلم لیگی رہنماء اشفاق باغاں والا کی اپنے وفد کے ہمراہ ماہر قانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

Related Posts

انٹرنیشنل لائرز ایسوسی ایشن نارتھ ویسٹ کے صدر رانا ضیاء اسلم اور ان کی ٹیم کی جانب سے پرل ریسٹورنٹ اوڈنشاہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی

آشٹن(عارف چوہدری) آشٹن کے علاقے اوڈنشاہ کے پرل ریسٹورنٹ میں انٹرنیشنل لائیرز ایسوسی نارتھ ویسٹ چیپٹرکی پروقار تقریب…
Read More
Total
0
Share