راچڈیل سیاسی رپورٹر
سپین سے آئے وفد نے مسلم لیگی راہنما اشفاق باغاں والا نے سے اپنے دوستوں سمیت راچڈیل
میں مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر اینڈ سینئر نائب صدر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے انکے راچڈیل آفس میں ملاقات کی۔
انکے ساتھ وفد میں ممتاز بزنس مین چوہدری صفدر اقبال، نسیم اکرم وڑائچ، چوہدری زیشان باغاں والا، عمر عثمان چیمہ ، محمد عمران اور ملک ساجد اعوان ، اشفاق باغاں والا کے بھائی ، بہنوئی اور دوست احباب وفد میں شامل تھے۔
ملاقات انتہائی گرمجوشی اور خوشگوار ماحول میں ہوئی اور بہت مفید رہی۔ بیرسٹر امجد ملک نے یورپ سے تاجر کوآرڈینیٹر مہر امانت حسین اور تاجر ونگ میں شعیب ورک کی آمد کو پاکستانی کمیونیٹی کیلئے خوشگوار قرار دیا۔
اشفاق باغاں والا نے بیرسٹر امجد ملک کیساتھ ملکر پاکستان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کا قصد کیا اور کہا کہ جہاں بھی انکی ضرورت پڑی ہر اس جگہ بیرسٹر امجد ملک انہیں اپنے ساتھ ساتھ پائیں گے۔ انہوں نے مہر امانت حسین کی تعیناتی کو یورپ میں بسنے والے کاروباری حضرات کی پاکستان سے بزنس آمدورفت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی طرف اہم قدم قرار دیا ہے۔
بیرسٹر امجد ملک نے وفد کو راچڈیل میں خوش آمدید کہا اور مسلم لیگ ن سپین چیپٹرز کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ آنے والا وقت اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستان کے شہریوں کیلئے خوشیوں کی نوید لائے گا۔ قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی پاکستان آمد سے سیاسی تجربات کے موسموں کا وقت تمام ہوا اب سنجیدہ اور تجربہ کار سیاستدان ملک کی خدمت کا سلسلہ وہیں سے شروع کریں گے جہاں توڑ دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر اسحق ڈار اور جنرل سیکرٹری نورالحسن تنویر کی قیادت میں اوورسیز پاکستانی یونٹ پہلے سے مضبوط توانا اور متحرک ہے اور انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت اوورسیز کا ہے اور آپ سب کی گزارشات سفارشات اور مطالبات مسلم لیگ ن کے منشور میں شامل ہیں۔
بیرسٹر امجد ملک نے راجہ اسد حسین صدر اور میاں عمران ساجد سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سپین اور انکی ٹیم اورٹریڈ کو آرڈینیٹر مہر امانت حسین کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام دیا۔
بیرسٹر امجد ملک نے مہمانوں کی خاطر طواضع کی اور تحائف کیساتھ مہمانوں کو رخصت کیا۔