Reg: 12841587     

ملک کوایسی ریاست نہ بنائیں جہاں انسانی حقوق اور وقار کو پامال کیا جائے: صدر

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

صدرمملکت عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں صدر مملکت کا کہنا تھاکہ پاکستان کوایسی ریاست نہ بنائیں جہاں بلا خوف وخطر انسانی حقوق اور وقار کو پامال کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی چھیننے، مظاہرین کے خلاف وحشیانہ کارروائی اور اب دو حکومتوں کے سابق وزیر خارجہ کے ساتھ غیر مہذبانہ سلوک کے واقعات پر حکام کی توجہ ضرور ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ رجعت پسندانہ دلائل کہ “ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں” مناسب نہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھاکہ پاکستان کو بدلنا ہوگا اور اگر ہم بحیثیت قوم اس پر متفق ہیں تو آج سے بہتر کوئی دن نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مسلم لیگی رہنماء اشفاق باغاں والا کی اپنے وفد کے ہمراہ ماہر قانون برطانیہ بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات

Next Post

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف سائفر کیس کا ٹرائل روک دیا

Related Posts

سیالکوٹ پاکستان کے معروف صنعت کار نیو سپال انڈسٹری کے ڈائریکٹر عمران سپال نے ممتاز کاروباری شخصیت خالد چوہدری اور ان کے ساتھ پاکستان،عراق اور یوکرائن کے تاجروں کو دوبئی کے مشہور ریسٹورنٹ کراچی گریل ریسٹورنٹ اور دمشق عروسہ ریسٹورنٹ میں افطاری دی۔

بیوروچیف سید اظہرالحسن (دوبئی) معروف صنعت کار عمران سپال جو پچھلے پچیس سالوں سے دوبئی میں کاروبار کر…
Read More
Total
0
Share