Reg: 12841587     

فری لنگر خانہ بارسلونا مولا مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ کے زیراہتمام ہفتہ وار درود و سلام و ذکر و نعت کی محفل کا انعقاد

بارسلونا سے جوزفین کرسٹینا کی رپورٹ

فری لنگر خانہ بارسلونا مولا مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ کے زیراہتمام ہفتہ وار
درود و سلام و ذکرونعت کی ایک روحانی محفل کاانعقاد کیا گیا۔ جس میں فری لنگر خانہ بارسلونا کے ایگزیکٹو ممبران نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا اور حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیا گیا ۔ جس سے حاضرین محفل پر کیف و سرور اور روحانی کیفیت طاری رہی۔
سید انیس تبسم ایڈووکیٹ بانی فری لنگر خانہ بارسلونا نے قرآن و سنت کی روشنی میں درودو سلام کی فضیلت واہمیت پر نہایت مدلل اور ایمان افروز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرمﷺ پر درود وسلام بھیجنا صرف اللہ تعالی کا حکم ہی نہیں بلکہ اس کی سنت بھی ہے درود و سلام ایک منفرد اور بے مثل عبادت۔ شاندار و مقبول اور قرب خداوندی وقرب رسولﷺ کا بہترین واسطہ اور ذریعہ ہے اور اس کے علاوہ قلبی تعلق اور اعتماد کی یہ شاندار مقدار حاصل کرنے کا ایک ہی ذریعہ ہے کہ امت خود کو حضور نبی اکرمﷺ کی خدمت کے لیے وقف کر دے ان ہی کا ہو جائے اور ہر وقت ان کی چاکری کرتا رہے جبکہ نوکری۔ خدمت اور ان کے لیے وقف ہونے کا بہترین ذریعہ درود و سلام ہے ۔
آخر میں تمام شرکاء محفل نے حلقہ ذکر بھی کیا حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور تمام عالم اسلام، وطن عزیز پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور دنیا میں امن اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ شرکاء نے فری لنگر خانہ کے لیے میاں عبدالروف آرائیں کے مثبت کردار کو سراہا جو اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اداکارہ نور کی سیاست میں انٹری، جہانگیر ترین کی پارٹی کی طرف سے کاغذ جمع کرائے

Next Post

بروکلین نیویارک میں Common Ground آرگنائزیشن کی افتتاحی تقریب

Related Posts

پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے چئیرمین ملک راشد پرویز اعوان کو سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 38 الیکشن کمپین سیل سعودی عرب کا سربراہ مقرر کر دیا

سعودی عرب (بیورورپورٹ) اسو موقع پر خطاب کرتے ہوئے ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ آج ہم…
Read More
Total
0
Share