Reg: 12841587     

بروکلین نیویارک میں Common Ground آرگنائزیشن کی افتتاحی تقریب

نیویارک سے جوزفین کرسٹینا کی رپورٹ

بروکلین نیویارک میں Comon Ground Org کی افتتاحی تقریب
گورمیٹ ریسٹورینٹ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں پاکستان ڈپٹی قونصل جنرل نیویارک محمد عمر اور سفیر امن پاکستان اور امریکہ چوہدری مشتاق احمد کمبوہ کی آمد کے ساتھ پیس ایمبیسڈر یو این او ڈاکٹر سیمہ کراتینہ۔۔۔ چیف کوآرڈینیٹربین المذاھب امن کمیٹی پاکستان و میڈم عطیہ شہناز۔۔۔ کوآرڈینیٹر مئیر نیویارک ایرک ایڈم اور جیوش رہنما مارک ایپل نے خصوصی شرکت کی۔ مقررنین نے Comon Ground کے CEO ماجد حسن اور ان کی پوری ٹیم کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہو ۓ ماجد حسن کو مبارکباد پیش کی اور کرسچن کمیونٹی کو ولادت حضرت عیسی علیہ کی مبارکباد دی اورکہا کہ دیار غیر میں اورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے لیے ایسی تنظیمات کی اشد ضرورت ہے ۔ منظور حسین خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوۓ اس امر پر زور دیا ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کے بھی مساوی حقوق ہیں میدان عمل میں آئیں تعلیم اور دیگر مراعات ان کا حق ہے اچھے عہدوں کے کوشش کریں اوراس ملک کے اندر بھی خود کو نمایاں پوزیشینوں پر لاکر اپنے ملک اور قوم کا نام روشن کریں۔ سفیر امن پاکستان اور امریکہ چوہدری مشتاق احمد کمبوہ نے کہا وقت کی اہم ضرورت ہے کہ ہمارے پاس ایسے پلٹ فارم ہونے چاہئیں جو ہماری نئی نسل کو بے راہ روی سے بچا کر ایجوکیشن کی طرف راغب کرے


۔افتتاحی تقریب کی میزبانی منظور حسین۔۔۔ ماجد حسن اور فرقان حیدر نے کی اور تقریب کااہتتمام پرتکلف عشائیہ پر ہوا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فری لنگر خانہ بارسلونا مولا مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسی علیہ کے زیراہتمام ہفتہ وار درود و سلام و ذکر و نعت کی محفل کا انعقاد

Next Post

ایف آئی اے کو منظور پشتین سے جیل میں تفتیش کا حکم

Related Posts

صدر انٹرنیشنل افیئرز اور وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اوورسیز پاکستانیز کے صدر و شرکاء کیساتھ آج یوم تکبیر منایا

انٹرنیشنل افیئرز اینڈ اوورسیز پاکستانیز پاکستان مسلم لیگ ن کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کی زیر صدارت…
Read More
Total
0
Share