Reg: 12841587     

چیف الیکشن کمشنر کاکشمور آفس میں ملازمین کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی انکوائری کا حکم

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

چیف الیکشن کمشنر نے کشمور میں الیکشن کمیشن کے دفتر میں چار ملازمین کے جاں بحق ہونے کے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران الیکشن کمیشن نے ملازمین کی المناک وفات پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کندھ کوٹ کے الیکشن کمیشن آفس میں پراسرار طور پر الیکشن آفیسر، 2 ڈیٹا انٹری آپریٹر اور ایک سب اسسٹنٹ سمیت 4 ملازمین جاں بحق ہو گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ملازمین کی اموات گیس لیک ہونے سے ہوئی تھیں، ملازمین ای ایم ایس میں پولنگ عملے کی ڈیٹا انٹری کررہے تھے، ملازمین پر ڈیٹا انٹری جلد مکمل کرنے کا دباؤ تھا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق جاں بحق ملازمین میں الیکشن افسر مشتاق مگسی، ڈیٹا انٹری آپریٹر فرید احمد، ڈیٹا انٹری آپریٹر ماجد علی اور عبدالرؤف شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سابق حکمران پارٹیوں نے قانون کی حکمرانی کے بجائے اپنی بادشاہتیں قائم کیں: سراج الحق

Next Post

وزارت آئی ٹی کا فری لانسرز کی سہولت کیلئے 10 ہزار ای روزگار مراکز کے قیام کا اعلان

Related Posts

ناصر منتاخے سپین کے ڈائریکٹر چوہدری ناصر محمود سہنہ کے زیر انتظام دوست احباب اور کمپنی ورکرز کے اعزاز میں باربی کیو پارٹی کا اہتمام بارسلونا میں کیا

جوزفین کرسٹینا بارسلونا کی سیاسی سماجی شخصیت اور ناصر منتاخے سپین کے ڈائریکٹر چوہدری ناصر محمود سہنہ کے…
Read More

گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کارٹونسٹ سویڈش شہری 75 سالہ لارس ولکس کار حادثے میں اپنے دو سیکیورٹی گارڈز کے ہمراہ زندہ جل کر راکھ ہو گیا

سٹوک ہولم(بی بی سی-نیوز ڈیسک) پولیس افسران جو اس کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کیے گئے تھے وہ…
Read More
Total
0
Share