Reg: 12841587     

پی ٹی آئی انتخابی نشان کی حقدار ہے: پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی نے 26صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہےکہ عدالت نے خود کو دو سوالات تک محدود رکھا، پہلا سوال یہ کہ کیا پشاور ہائیکورٹ میں کیس قابل سماعت ہے؟ دوسرا سوال،کیا الیکشن کمیشن کے پاس انٹرا پارٹی انتخابات پرفیصلےکا اختیار ہے؟

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے انتخابات خیبرپختونخوا میں ہوئے اور الیکشن کمیشن صوبے میں بھی ہے، الیکشن ایکٹ کے سیکشن 209 کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ساتھ پشاور ہائیکورٹ کے پاس بھی کیس سننےکا اختیار ہے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ سیاسی جماعت بنانا پاکستان کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور سیاسی جماعتوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جانا چاہیے جب کہ انتخابی نشان کے تحت الیکشن لڑنےکا حق بھی حاصل ہے۔

عدالت نے کہا کہ انتخابی نشان کے آئینی حق سے انکار نہیں کیا جاسکتا لہٰذا الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیرقانونی ہے، پی ٹی آئی انتخابی نشان کی بھی حقدار ہے، پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری کیا جائے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تفصیلی فیصلہ مزید وجوہات اور وضاحت کے ساتھ بعد میں جاری کیاجائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’ہمیں لیول پلیئنگ ملے یا نہ ملے، اپنا بندوبست کرلیتے ہیں، 8 فروری کو سرپرائز دینگے‘

Next Post

آپ کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ کا الیکشن کمیشن پر دباؤ ہے تو اس کو بھی ثابت کریں: چیف جسٹس کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

Related Posts
Total
0
Share