Reg: 12841587     

’ہمیں لیول پلیئنگ ملے یا نہ ملے، اپنا بندوبست کرلیتے ہیں، 8 فروری کو سرپرائز دینگے‘

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

ملتان: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےدعویٰ کیا ہےکہ ہم 8 فروری کو سرپرائز دیں گے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک جیل سے بچنا چاہتا ہے دوسرا جیل سے نکلنا چاہتا ہے، ہمارے اور دیگر جماعتوں کے نظریے میں فرق ہے، عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں جب کہ دیگر جماعتیں امیروں کو ریلیف اور عوام کو تکلیف دیتی ہیں۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے 8 فروری کو سرپرائز دینے کا بھی دعویٰ کیا اور کہا ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے یا نہ ملے، ہم اپنا بندوبست کرلیتے ہیں،کوشش ہے پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم بنے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دھاندلی کروا کرمسلط ہونےکی کوشش کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی ہمارا ساتھ دیتے تو الیکشن اصلاحات مزید بہتر ہوتیں، پچھلےالیکشن میں بانی پی ٹی آئی دھاندلی کرنے میں کامیاب ہوئے، اب پیپلز پارٹی ڈرنے اور جھکنے والی نہیں، ہم مقابلہ کرنے کےلیے تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مسلم ممالک کی خاموشی اسرائیل کی طاقت ہے: امیر جماعت اسلامی کراچی

Next Post

پی ٹی آئی انتخابی نشان کی حقدار ہے: پشاور ہائیکورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا

Related Posts

انڈر گراؤنڈ نیوز ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے بیورو چیف چوہدری عدنان افتخار واہلہ کی تقرری پر سیالکوٹ کے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

سیالکوٹ(تحصیل رپورٹر آفاق احمد) انڈر گراؤنڈ نیوز سیالکوٹ کے بیورو چیف کی تقرری کے موقع پر سیالکوٹ کے…
Read More

برطانیہ نے ہندوستان پر سفری پابندی لگا دی- ھندوستان کو ریڈ لسٹ ممالک میں شامل کر دیا گیا۔ ہندوستان کے شہریوں کو بروز جمعہ صبح 4 بجے تک برطانیہ میں داخلے کی اجازت

لندن سے ایڈیٹر رپورٹ برطانیہ کی سکریٹری برائے صحت نے کہا ہے کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کووڈ…
Read More
Total
0
Share