Reg: 12841587     

امریکا، کینیڈا اور برطانیہ میں شدید سردی، برفباری اور طوفانی بارشوں سے نظام زندگی مفلوج

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

امریکا کینیڈا اور برطانیہ میں شدید سردی کی لہر اور مختلف علاقوں میں شدید برفباری اور بارشوں سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔

امریکی ریاستوں نیویارک، نیو جرسی اور کنیکٹی کٹ کے بعض علاقوں میں شدید برفباری اور طوفانی بارشوں کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

سخت سردی کے موسم میں مختلف مقامات پر پچاس ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ برفانی طوفان اور بارشوں کے باعث ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے اور کئی ریاستوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔

ادھر کینیڈا میں بھی شدید سردی کی لہر جاری ہے، صوبہ البرٹا کے شہر ایڈمنٹن میں سردی کا پچاس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

ایڈمنٹن میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ درجہ حرارت منفی 53 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، شدید موسم کے باعث سیکٹروں فلائٹس متاثر ہوگئی۔

ریکارڈ ساز شدید موسم کے باعث حکام نے شہریوں کو غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت جاری کردیں۔

دوسری جانب رواں ہفتے منجمد کر دینے والا شدید سرد موسم برطانیہ کو بھی لپیٹ میں لینے کو تیار ہے۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق اسکاٹش ہائی لینڈز میں درجہ حرارت منفی 10 درجے تک گرنے کا امکان ہے جبکہ بدھ کو لندن میں بھی برفباری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

منگل کیلئے محکمہ موسمیات نے پورے اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور ویلز کے چند حصوں کیلئے برفباری اور تیز سرد ہواؤں کی پیش گوئی جاری کردی ہے۔

شدید سرد موسم اور برفباری کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک، ریل اور فضائی سفر میں مشکلات کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

نندی پور اور گڈو پاور پلانٹ کی نجکاری منسوخ کرنے کا فیصلہ

Next Post

سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالجمیل جنجوعہ کے اعزاز میں عشائیہ

Related Posts

کراچی کنگز کا مایوس کن پی ایس ایل سیون اپنے اختتام کو پہنچا

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز) کراچی کنگز کا مایوس کن پی ایس ایل سیون اپنے اختتام کو پہنچا، کنگز الیون، دس میچوں میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکی پی ایس ایل 7 میں اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں سات وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کنگز الیون کو آٹھ وکٹوں سے دھول چٹا دی۔ تیس جنوری کو ایک سو ستر رنز کا ہدف حاصل کرکے لاہور قلندرز نے کراچی کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا، چوتھے میچ میں بھی فتح کراچی سے ناراض رہی، پشاور زلمی نے کراچی کو نو رنزسے شکست دے دی۔
Read More
Total
0
Share