Reg: 12841587     

عظیم سیاستدان سر ٹونی لائیڈ کے انتقال پرراچڈیلین پاکستانی و کشمیری برٹش کمیونٹی کا اظہار افسوس

لندن عارف چودھری

راچڈیل سے ممبر برطانوی پارلیمنٹ اور برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر اور پاکستان کی آواز اٹھانے والا برطانیہ کا عظیم سیاستدان سر ٹونی لائیڈ خون کے سرطان سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کرنے کے بعد 73سال کی عمر میں انتقال کر گئے
وہ کشمیری پاکستانیوں میں بہت مقبول تھے
وہ ہر سال یوم آزادی پاکستان پر راچڈیل کونسل کی تقریب میں پاکستان کے فلیگ سرمنی میں باقاعدگی سے حصہ لیتے تھے کی انہوں نے مظلوم فلسطینیوں کے لئے بھی آواز اٹھانے پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں مقبول تھے وہ چالیس سال تک برطانیہ کی سیاست میں سرگرم رہے وہ سابق مئیر راچڈیل کونسلر عاصم رشید کے وفد کے ساتھ کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے پاکستان بھی گئے تھے -لیبر پارٹی کے لیڈر سر کیر سٹارمر نے سر ٹونی لائیڈ کی موت پارٹی اور ملک کے لئے بہت بڑا نقصان قرار دیا -وہ بیماری کے باوجود اپنے حلقے کی عوام کے لئے متواتر سے اپنے دفتر آتے تھے _ انکے حلقے راچڈیل کی کمیونٹی انکی وفات پر غمزدہ ہے انکی وفات پر انکے قریبی ساتھی سابق مئیر عاصم رشید – کونسلر افتخار احمد ڈپٹی مئیر شکیل احمد
ڈپٹی لیڈر علی عدالت کونسلر آفتاب حسین کونسلر ثمینہ ظہیر -کونسلر سردار شاھد کونسلر چودھری محمد ارشد سابق مئیر محمد زمان سابق مئیر کونسلر علی احمد کونسلر فیصل رانا کونسلر ارم فیصل -کونسل لیڈر کونسلر نیل امیٹ-کونسلر ریچل میسی کونسلر امبر نساء کونسلر عائضہ رشید کونسلر شاہ وزیر -ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان -لارڈ واجد خان -لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار -سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ فیصل رشید -قونصلر جنرل پاکستان طارق وزیر – سابق مئیر سلطان علی -مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان -یوکے یورپ بزنس فورم کے صدر چودھری خالد محمود سینئر صحافی عارف چودھری نے دلی غم اور دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ سر ٹونی لائیڈ نے ھمیشہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کے لئے آواز اٹھائ جس کی وجہ سے وہ دنیا بھر کے مسلمانوں میں بہت مقبول تھے انکی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لیبر پارٹی کے سنیئر رہنما سابق پولیس کمشنر اور ممبر پارلیمنٹ راچڈیل سر ٹونی لائیڈ گزشتہ کل انتقال کر گئے

Next Post

چوہدری اشفاق باغانوالہ اور چوہدری ذیشان علی باغانوالہ کی کندس سٹور کا افتتاح

Related Posts
Total
0
Share