Reg: 12841587     

کراچی میں موبائل مارکیٹ میں آگ لگ گئی

مصباح لطیف(اے۔ای انڈرگرائونڈ نیوز)

کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب موبائل مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل گئیں۔

فائر بریگیڈ کے مطابق سپر ہائی وے پر سہراب گوٹھ کے قریب موبائل مارکیٹ میں 1 دکان میں شروع ہونے والی آگ بڑھتے ہوئے 4 سے 5 دکانوں تک پھیل گئی۔

آگ کی شدت کے سبب عمارت میں دھواں پھیل گیا جبکہ اس کی اوپری منزل پر رہائشی فلیٹس بھی موجود تھے۔

فلیٹ کے رہائشیوں کو دھوئیں کے باعث شدید مشکلات درپیش آئیں تاہم فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر کچھ دیر بعد آگ پر قابو پالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی ہے اور اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کوئی بھی آئین وقانون کی خلاف ورزی نہ کرے، ورنہ اس کے نتائج ہوں گے: چیف جسٹس

Next Post

گورنر پنجاب کا سرکاری یونیورسٹیز میں سیاسی اجتماع پر پابندی لگانے کیلئے وی سیز کو خط

Related Posts
Total
0
Share