Reg: 12841587     

پہلے مرسڈیز بینز پھر جیپ، سابق جج مظاہر نقوی کو بلٹ پروف گاڑی الاٹ کرنے کا انکشاف

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس( ریٹائرڈ) مظاہر علی اکبر نقوی کو بلٹ پروف گاڑی الاٹ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) مظاہر نقوی کو پہلے مرسڈیز بینز دی گئی تاہم انہیں وہ پسند نہیں آئی تھی جس کے بعد جیپ دی گئی۔

ذ رائع کے مطا بق سابق جج مظاہر علی اکبر نقوی نے سرکاری بلٹ پروف گاڑی واپس کردی ہے، رولز کے تحت بطور جج سپر یم کورٹ وہ بلٹ فروف گاڑی کی الاٹمنٹ کا استحقاق ( Entitlement) نہیں رکھتے تھے تاہم انہوں نے اس کیلئے وزارت داخلہ کو در خواست کی تھی کہ ان کی جان کو خطرہ ہے لہٰذا انہیں بلٹ پروف گاڑی الاٹ کی جا ئے۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پہلے انہیں مرسڈیز بینز دی گئی تاہم انہیں وہ پسند نہیں آئی تھی جس کے بعد جیپ دی گئی۔

کابینہ ڈویژن نےرجسٹرار سپریم کورٹ اور وزارت داخلہ کی سفارش پر سابق جج کو گاڑی الاٹ کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ملک بھر میں شدید دھند، سال کے پہلے 20 دن میں 535 پروازیں منسوخ

Next Post

2 دن کیلئے پولیس کو میرے ماتحت کریں، جرم ہوا تو استعفیٰ دے دونگا: گورنر سندھ

Related Posts

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش ہوئی جہاں وفاقی دارالحکومت میں دیوار گرنے  کے واقعات میں سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز) اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، دیوار گرنے کے واقعات میں…
Read More
Total
0
Share