Reg: 12841587     

ملک بھر میں شدید دھند، سال کے پہلے 20 دن میں 535 پروازیں منسوخ

مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

شدید دھند کی وجہ سے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا فلائٹ شیڈول زیادہ متاثر ہوا ہے اور  مختلف ائیرپورٹس کی 19 پروازیں منسوخ کردی گئیں جب کہ 6 پروازیں متبادل ائیرپورٹس پر منتقل کی گئیں۔ 

موسمی خرابی کی وجہ سے جمعہ کو 45 پروازیں منسوخ اور 15 متبادل ائیرپورٹس پر اتاری گئیں۔

سال کے پہلے 20 دن میں موسمی خرابی کی وجہ سے 535 پروازیں منسوخ اور 125 سے زائد متبادل ائیر پورٹ پر لینڈ کرائی جاچکی ہیں۔ 

آج اسلام آباد کی 4 غیر ملکی پروازیں کراچی اور لاہور اتار لی گئیں۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق دبئی سے پی کے 134 اور دمام اسلام آباد کی پرواز پی ایف 747 کو ری روٹ کرکے کراچی اتارا گیا۔ 

پی آئی اے کی شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 ابوظبی اسلام آباد کی پرواز پی کے 162، جدہ ملتان پی کے 840 کو لاہور لینڈ کرایا گیا جب کہ دبئی لاہور کی پرواز پی کے 204 کو اسلام آباد میں اتارا گیا۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد گلگت، اسکردو کی 4 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

سیالکوٹ بحرین، دبئی کی 4 غیرملکی پروازیں  اور لاہور جدہ سعودی ائیر لائن کی پروازیں  بھی منسوخ کردی گئیں۔

لاہور سے جدہ، دبئی، نجف، کراچی اورریاض کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر ہوئی۔

اس کے علاوہ دوحہ، دبئی، جدہ بحرین ارومکی کی پروازیں اسلام آباد سے وقت پر اڑان نہ بھرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش کی گئی تو مزاحمت کریں گے: صدر شہباز شریف

Next Post

پہلے مرسڈیز بینز پھر جیپ، سابق جج مظاہر نقوی کو بلٹ پروف گاڑی الاٹ کرنے کا انکشاف

Related Posts
Total
0
Share