مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سرے سے پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا۔
ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے لفاظی کے سوا کوئی کام نہیں کیا، یہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کے لیے کھڑے ہیں بلکہ وہ پاکستان کے خلاف کھڑے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ مغرب کی نوکری کرو لیکن پاکستان کے مفادات تو نہ بیچو۔
دوسری جانب پاک ایران کشیدگی پر بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشیدگی کی ابتدا ایران نےکی ہے، ایران کے معاملے پر پاکستان کو بھی جوابی احتجاج ریکارڈ کرانا پڑا، ایران کو کارروائی سے پہلے پاکستان کو آگاہ کرنا چاہیے تھا، ایران کو کارروائی کے بجائے پاکستان سے مدد مانگنی چاہیے تھی تاہم اب پاک ایران معاملے پر مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔