عارف چودھری
Tameside کونسل کی مئیر تافین شریف نے کرسمس کی مناسبت سے مئیر چندہ مہم بارے خوبصورت رنگ برنگی تقریب کا انعقاد کیا ،بی بی سی ریڈیو مانچسٹر اور بی بی سی فیل ہارمونک نے براہ راست فن کا مظاہرہ کیا ۔ مئیر کونسلر تافین شریف کا کہنا تھا کہ مئیر چیرٹی کے لیے اس تقریب کا انعقاد کیا ہم بے گھر بے یارو مددگار اور نوجوانوں کی مدد کے لیے فنڈ ریزنگ کر رہے ہیں انکا مزید کہنا تھا کہ بی بی سی ریڈیو مانچسٹر نے آکر ہماری تقریب کو چار چاند لگا دے ۔ بی بی سی ریڈیو مانچسٹر کی سارہ کا کہنا تھا کہ ہمیں مئیر چیمبر آکر اچھے مقاصد کے لیے فنڈ ریزنگ کر کے اچھا لگا کمیونٹی کے مختلف طبقات کے افراد سے میل جول کر کے دلی خوشی ہوئی ۔ مئیر کنسوڑٹ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ مئیر چیرٹی ڈنر میں آکر اچھا لگا ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ہم نیک مقاصد کے لیے فنڈ ریزنگ کرنے اکٹھے ہوئے