عارف چودھری (مانچسٹر برطانیہ )سکالر سکول سسٹم مانچسٹر نے اپنے تعلیمی ادارے سے تعلیم مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کے لئے Alumni نیٹ ورکنگ ایونٹ کا انعقاد کیا ۔ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان ،سابق مئیر بولٹن ڈپٹی لیڈر بولٹن کونسل کونسلر چودھری اختر زمان کی خصوصی شرکت۔
سکالر سکول سسٹم مانچسٹر نے اپنے تعلیمی ادارے سے تعلیم مکمل کرنے والے طلباء و طالبات کے لئے ویمیلین ریسٹورنٹ میں Alumni نیٹ ورکنگ ایونٹ ڈنر کا انعقاد کیا ۔ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان ،سابق مئیر بولٹن ڈپٹی لیڈر بولٹن کونسل کونسلر چودھری اختر زمان کی خصوصی شرکت۔دوسرے شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر اکرم حمودی ایسوسی ایٹ ڈین،ثاقب ایوب سینٹر ہیڈ سکالر سکول سسٹم مانچسٹر،رانا وحید ایڈمن مارکیٹنگ آفیسر،ڈاکٹر زاھد خالد انچارج بزنس اینڈ مینجمنٹ ، ہیڈ فیڈو نیڈو،ڈاکٹر شامیلاچیئر پرسن ایکشن آف ہیو مینٹی،بلیک سٹون پراپرٹی کے چیف ایگزیگٹیو چودھری طاہر صادق ،رضوان اسلام شامل تھے۔ہمیشہ کی طرع پروگرام کو منظم کرنے میں سینٹر ہیڈ سکالر سکول سسٹم ثاقب ایوب مانچسٹر کا اہم کردار تھا۔Alumni نیٹ ورکنگ ایونٹ میں برطانیہ بھر سے سوشل کیئر اور میڈیکل کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس نیٹ ورکنگ ڈنر کا مقصد سکالر سکول سسٹم سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات کو ان کمپنیوں سے متعارف کرانا تھا جو ان کی ایجوکیشن سے مطابقت رکھنے والی ملازمتیں آفر کر سکتے ہیں ۔
اس موقع پر سکالر سکول سسٹم کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر اکرم حمودی کا کہنا تھا کہ تعلیم کے لئے کوئیعمر کی حد مقرر نہیں ۔صرف آپ میں محنت اور لگن کا جزبہ ہو تو آپ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔برطانیہ کے سینئر سیاستدان ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ برطانیہ آکر میں نے کئ چھوٹی نوکریاں کی بعد میں قانون کی تعلیم حاصل کی ۔انہوں نے سکالر سکول سسٹم مانچسٹر کی جانب سے نٹ ورکنگ ایونٹ کا انعقاد قابل ستائش ہے۔کیونکہ برطانیہ میں روزگار کے مواقع کم ہورہے ہیں ۔مانچسٹر بڑا شہر ہے اور ہیاں تعلیم یافتہ اور ہنر مند کے لئے بہت مواقع میسر ہیں۔
سکالر سکول سسٹم مانچسٹر کے سینٹ ہیڈ اور میزبان ثاقب ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت برطانیہ تعلیمی اداروں کی سرپرستی کرتی ہے۔کیونکہ تعلیم یافتہ افراد ہی کسی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ڈپٹی لیڈر بولٹن کونسل اور سابق مئیر چودھری اختر زمان نے کہا کہ برطانیہ میں ہیلتھ، سوشل کیئر،آئی ٹی سیکٹراور بزنس مینجمنٹ کے لئے طلباء کے لئے ملازمتیں موجود ہیں ۔
سکالر سکول سسٹم کو آج کے کامیاب پروگرام کرانے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ سکالر سکول سسٹم مانچسٹر کے بزنس اینڈ مینجمنٹ انچارج ڈاکٹر زاھد خالد نے کہاکہ آج ھم نے Alumni نیٹ ورک ایونٹ کروا کر ھمارے فارغ التحصیل طلباء طالبات کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیا تاکہ انکو ملازمت کے مواقع میسر ہوںسکالر سکول سسٹم کے ایڈمن مارکیٹنگ آفیسر رانا وحید نے کہاکہ آج کے ایونٹ سے ھمارے سٹوڈنٹ کو بہت فائدہ ھو گا۔
ڈاکٹر شامیلا اسلام کے کہا کہ میری شادی سولہ سال کی عمر میں ھو گئی تھی لیکن شادی کے بعد تعلیم حاصل کی اور ڈاکٹر بنی ۔فیڈو نیڈو کی ہیڈ رابیکا نے کہا کہ فیڈو نیڈو سکالر سکول سسٹم سے تعلیم مکمل کرنے والوں کی مکمل سپورٹ کرتی ہے ۔سکالر سکول سے تعلیم حاصل کرنے والے اکرم علی ،کرجیت سنگھ اور دوسروں نے آج سکالر سکول سسٹم کی جانب سے Alumni نیٹ ورک ایونٹ منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا۔