Reg: 12841587     

مانچسٹر کی کاروباری شخصیت سینئر صحافی ہارون شاہ کے والد اور سابق ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالغفور شاہ مختصر علالت کے بعد اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

مانچسٹر (عارف چودھری)

زندگی نوح انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی عطا کرتا ہے، موت کا اختیار کا مالک بھی وہی ہوتا ہے۔ مانچسٹر کی کاروباری شخصیت اور سینئر صحافی ہارون شاہ کے والد محترم عبدالغفور شاہ مختصر علالت کے بعد اسلام آباد کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔


انکو اسلام آباد کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں خاندان کے افراد کے علاوہ سماجی سیاسی کاروباری شخصیات اور عوام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مرحوم سابق اعلی آفیسر تھے انہوں نے اپنی زندگی فلاحی کاموں کے لئے وقف کی ہوئی تھی انکی لوگوں سے محبت اور سخاوت کا ثبوت انکی نمازہ جنازہ میں لوگوں کی کثیر تعداد میں شرکت تھی۔

انکے بیٹے ہارون شاہ نے کہا کہ ھم اپنے والد کا مشن جاری رکھیں گے مرحوم عبدالغفور کی اچانک وفات پر سینئر صحافی چودھری عارف پندھیر پاکستان لائرز ایسوسی ایشن بر طانیہ کے صدر ممتاز قانون دان بیرسٹر امجد ملک ،قونصل جنرل پاکستان طارق وزیر ،مئیر راچڈیل احمد علی، ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان ،مئیر بری شاہینہ ہارون، کونسلر نائلہ شریف، آشٹن گروپ کے صدر حاجی عبدالقیوم مرزا، محمد یونس ،حاجی اشفاق وارثی، حاجی محمد ازرم ،ڈپٹی مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاہد چوہان ،سابق مئیر عتیق الرحمن ،ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار نے سینئر صحافیوں علامہ عظیم جی ،عجاز افضل شیخ ،طاہر چودھری ،محبوب الہی بٹ ،مرزا شہزاد ،چودھری ا اسحاق ،فیاض بشیر ، وسیم چودھری ،ملک عظیم ،پرویز مسیح ،میاں عامر ،ہارون مرزا ہچودھری اعتزاز عاصم ،محمود اصغر چودھری،مصطفی مغل ،صابرہ ناھید چودھری ،مقدس میڈم نے ہارون شاہ اور انکی تمام فیملی سے دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ہارون شاہ اور ان کے خاندان دوست احباب اور قریبی عزیز واقارب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین اور دعا کی کہ مرحوم عبدالغفور شاہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ڈی پی او سیالکوٹ( سید ذیشان رضا) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ (محمد اسامہ شارون نیازی)مرکز اہل سنت دربار عالیہ حضرت سیدنا امام علی الحق رحمة اللہ علیہ میں ماتم کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔

Next Post

بر طانوی عدالت کے پاکستانی نثراد سینئر جج احمد ندیم کی والدہ محترمہ کی پہلی برسی پر ایصالِ ثواب کے لئے ادارہ جامع چشتیہ راچڈیل میں روحانی محفل کا انعقاد ہوا۔

Related Posts

داتا فوڈ سٹور اور پیری پیری کبابش اولڈھم کے چیف ایگزیگٹیو چودھری سجاد حسین اور سابق کونسلر خزر الرحمن کی طرف سے آزاد کشمیر حلقہ 7بھمبر کے امیدوار چودھری انوارالحق کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کشمیری کمیونٹی کو عشیائیہ دیا

اولڈھم (رپورٹ عارف چودھری) آزاد کشمیر کے جولائی میں ہونے والے عام انتخابات کی وجہ سے برطانیہ میں…
Read More
Total
0
Share