Reg: 12841587     

مودی کی 8 جون کو ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی، نئی تاریخ سامنے آگئی

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی 8 جون کو بطور وزیراعظم ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی ہو گئی۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا کے ذریعے یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ عام انتخابات میں بی جے پی کے 24 جماعتی اتحاد این ڈے اے کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا ہے اور وہ تیسرے مدت کے لیے 8 جون کو دوبارہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھائیں گے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری الیکشن نتائج کے مطابق نریندر مودی کی بی جے پی اور ان کی اتحادی جماعتوں نے 293 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جس میں سے 240 نشستیں بی جے پی کی ہیں۔

دوسری جانب کانگریس اتحاد ’انڈیا‘ نے بھی 234 نشستیں جیتی ہیں جبکہ بھارتی آئین کے مطابق حکومت بنانے کے لیے 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

گزشتہ روز بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے این ڈی اے اتحاد کے اجلاس میں نریندر مودی کو تیسری مرتبہ وزیراعظم نامزد کرنے کی منظوری دی گئی جس کی اتحادیوں نے تحریری طور پر منظوری دی۔

اب بھارتی میڈیا کے ذریعے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ 8 جون کو ہونے والی نریندر مودی کی تقریب حلف برداری منسوخ ہو گئی ہے اور اب نریندر مودی 9 جون کو حلف اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

3 بچوں نے ہائیکنگ کے دوران کروڑوں سال پرانی ڈائنا سور کی ہڈی دریافت کرلی

Next Post

سونے کی قیمت میں معمولی کمی کے بعد بڑا اضافہ

Related Posts
Total
0
Share