Reg: 12841587     

3 بچوں نے ہائیکنگ کے دوران کروڑوں سال پرانی ڈائنا سور کی ہڈی دریافت کرلی

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

3 بچوں نے امریکا میں ہائیکنگ کے دوران ڈائنا سور کی کروڑوں سال پرانی ہڈی دریافت کرلی۔

2 بھائیوں لیام فشر، جیسن فشر اور ان کے کزن کیڈن میڈسن نے نارتھ ڈکوٹا کے قصبے Marmarth میں لگ بھگ 6 کروڑ 70 سال پرانی ہڈی کو دریافت کیا۔

انہوں نے یہ دریافت جولائی 2022 میں کی تھی جس کے بارے میں تفصیلات اب جاری کی گئی ہیں۔

یہ تینوں بچے سام فشر کے ہمراہ Marmarth میں ہائیکنگ کر رہے تھے، جس کے دوران وہ ڈائنا سور کی ہڈی سے ٹکرا کر گرگئے۔

سام فشر نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘یہ خطہ ڈائنا سور کا دارالحکومت قرار دیا جاتا ہے اور آپ کو اندازہ بھی نہیں ہوتا کہ آپ وہاں کیا دریافت کر سکتے ہیں’۔

ڈائنا سور کی ہڈی کو رواں ہفتے میوزیم آف نیچر اینڈ سائنس میں رکھا گیا ہے اور اس موقع پر سام فشر کا کہنا تھا کہ آپ Marmarth میں خوبصورت چٹانیں، پودے اور جنگلی حیات کو دیکھ سکتے ہیں۔

لیام فشر نے بتایا کہ اسے لگا تھا کہ وہ جس چیز سے ٹکرایا ہے وہ چٹان کا حصہ ہے۔

آثار قدیمہ کے ماہر Tyler Lyson کو ابتدا میں لگا کہ یہ ڈک بل ڈائنا سور کی ہڈی ہے جو کافی عام ہے مگر 2023 میں اس مقام کی کھدائی کے دوران انہیں علم ہوا کہ یہ ہڈی tyrannosauru (ٹی ریکس) کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے جبڑے کو دریافت کیا جس میں متعدد دانت نکلے ہوئے تھے جس سے علم ہوا کہ وہ ٹی ریکس ڈائنا سور ہے۔

ماہرین کے اندازے کے مطابق یہ 13 سے 15 سال کی عمر کا جوان ڈائنا سور تھا اور اس کا وزن 1587 کلو گرام تک ہوگا۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ اس ٹی ریکس کو مکمل طور پر نکالنے میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے، اب تک اس کی ٹانگ، کولہے، دم اور کھوپڑی کے کچھ حصے کو دریافت کیا جا چکا ہے۔

جراسک پارک فلموں کے شوقین جیسن فشر نے بچوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسمارٹ فونز کو رکھ کر قدرتی مناظر کی ہائیکنگ کے لیے نکلے جہاں ان کے لیے بہت کچھ چھپا ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

فاٹا انضمام کیلئے ملنے والے پیسے کہاں خرچ کیے؟ گورنر کے پی کا وزیراعلیٰ سے سوال

Next Post

مودی کی 8 جون کو ہونے والی تقریب حلف برداری ملتوی، نئی تاریخ سامنے آگئی

Related Posts
Total
0
Share