Reg: 12841587     

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

واشنگٹن: عالمی بینک نے  پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک کے اعلامیے کے مطابق ملنے والی قرض کی رقم داسو ہائیڈرو  پاور منصوبے کے لیے استعمال ہو گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فنڈز داسو ہائیڈرو منصوبے کے فیز ون پر خرچ کیے جائیں گے اور اس رقم سے پن بجلی کی سپلائی میں اضافہ ہو گا۔

عالمی بینک کے حکام کا کہنا ہے کہ داسو منصوبے سے پاکستان میں سستی بجلی پیدا ہو سکے گی اور منصوبہ مکمل ہونے پر 4320 سے 5400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔ 

 عالمی بینک کے مطابق داسو ہائیڈرو منصوبہ پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری،کوشش ہےکم آمدن طبقےکو مہنگائی سے بچائیں: وزیر مملکت

Next Post

پنجاب ہتک عزت قانون کی 3 دفعات پر عملدرآمد عدالتی فیصلے سے مشروط

Related Posts
Total
0
Share