Reg: 12841587     

آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری،کوشش ہےکم آمدن طبقےکو مہنگائی سے بچائیں: وزیر مملکت

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

اسلام آباد : وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم  ایف) سے مذاکرات مثبت انداز میں جاری ہیں،کوشش ہےکم آمدن والے طبقے کو مہنگائی  سے بچائیں۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت علی پرویزملک نے کہا کہ انکم ٹیکس کے معاملے پر  آئی ایم ایف کو اپنا نقطہ نظر سمجھایا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کم آمدن والےطبقےکو ہرحال میں ریلیف دیا جائے، پوری کوشش ہےکہ کم آمدن والےطبقےکو مہنگائی سے بچایا جائے۔

وزیرمملکت برائے خزانہ علی پرویز  ملک کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس استثنیٰ کے معاملے  پر بھی آئی ایم ایف کو تجاویز دی ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

حکومت تشکیل پاتے ہی مودی کی مسلم دشمنی سامنے آنے لگی، کابینہ میں کوئی مسلمان شامل نہیں

Next Post

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 1 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

Related Posts

پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر پاسپورٹ سیکشن کے مینجر سردار غلام مصطفیٰ اپنی مدت تعیناتی پوری کرنے کے بعد پاکستان روانہ ہو رہے ہیں

راچڈیل (عارف چوہدری) راچڈیل کونسل کے مئیر عاصم رشید نے گریٹر مانچسٹر میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری…
Read More

مدینہ منورہ : معروف کاروباری شخصیت ملک جواد مدنی نے اپنی رہائش گاہ پر جاپان اور برطانیہ سے آئے ہوئے دوستوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا

مدینہ منورہ( خصوصی رپورٹر) مدینہ منورہ کی معروف کاروباری شخصیت ملک جواد مدنی نے جاپان سے آئے ہوئے…
Read More
Total
0
Share