Reg: 12841587     

برطانوی الیکشن میں برٹش پاکستانیوں کا جھکاؤ کس طرف؟ سروے جاری

گلناز زاہد(اے ای انڈرگراونڈ نیوز)

برطانیہ کے انتخابات میں صرف ایک روز باقی ہے مگر ایک حالیہ سروے یہ بات سامنے آئی ہے کہ مسئلہ فلسطین پر مؤقف کی وجہ سے پاکستانی نژاد افراد کی اکثریت لیبرپارٹی سے دور ہوگئی۔

YouGov کے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستانی ووٹرز کا ایک بڑا حصہ لیبر پارٹی کی بجائے گرین پارٹی کی طرف زیادہ جھکاؤ رکھتا ہے تاہم دیگر اقلیتوں میں 53 فیصد لیبرز کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

برطانیہ میں بسنے والے پاکستانی اور بنگلا دیشی خاندانوں کی اکثریت مسلمان ہے اور غزہ کے تنازع پر کیئر سٹارمر کے مؤقف کی وجہ سے گرینز کی حمایت میں اضافہ ہوا ہے۔

ان دونوں کمیونٹیز کے 41 فیصد ووٹرز نے غزہ کے تنازع کو اپنے ووٹ کا فیصلہ کرنے کا ایک اہم عنصر قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

کراچی کے موسم میں بہتری، گزشتہ روز پارہ کتنا رہا؟

Next Post

صدر پاکستان آصف علی زرداری کے ایڈوائزر نوید چوہدری اور کاروباری سماجی شخصیت رانا امتیاز کے اعزاز میں لاہوری توا اینڈ گرل اولڈہم میں عشائیہ

Related Posts
Total
0
Share