Reg: 12841587     

کراچی کے موسم میں بہتری، گزشتہ روز پارہ کتنا رہا؟

کراچی میں جاری شدید گرمی کی لہر کے بعد شہر کے موسم میں بہتری آگئی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جھلسا دینے والی گرمی کی لہر ختم ہونے کے بعد گزشتہ روز کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کے علاوہ تربت، دالبندین میں 47، بھکر، جیکب آباد، نوکنڈی 46 اور سکھر میں پارہ 43  ڈگری رہا۔

ملتان اور فیصل آبا د میں 42 پشاور،گلگت میں41، اسلام آباد40،لاہور، مظفر آباد 39 اور کوئٹہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جب کہ بالائی پنجاب اور خیبرپختونخوا، کشمیر، سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

’صرف ایک شرط، وزیراعظم ریلیف دیں‘، حافظ نعیم کا اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

Next Post

برطانوی الیکشن میں برٹش پاکستانیوں کا جھکاؤ کس طرف؟ سروے جاری

Related Posts

گلاسگو برطانیہ سے پاکستان میں آئے ہوئے معروف کاروباری شخصیت فہیم کیانی کی خالد چوہدری کی رھائش گاہ میانی سیالکوٹ آمد۔

سیالکوٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر گلاسکو برطانیہ سے پاکستان میں تشریف لانے اور بالخصوص سیالکوٹ میں آمد پر خالد چوہدری…
Read More
Total
0
Share