Reg: 12841587     

تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اغواء برائے تاوان کا مغوی(فرحان خالد) رحیم یار خان سے بحفاظت بازیا ب کرلیا،

(اسلام آباد سے ھیڈ آف نیوز منتظر مہدی)

 تفصیلات کے مطابق  مورخہ04.03.2021کو مدعی مقدمہ عبدالرحمان نے تھانہ آئی نائن میں اطلاع دی کہ اس کا بڑا بھائی فرحان خالد جو کہ اوبر پر گاڑی چلاتا تھا ابھی چھوڑ دی ہے،گزشتہ روز مجھے میرے بھائی نے کال کر کے بتایا کہ اس کا ایک جاننے والا ہے جس کے ساتھ بکنگ پر فیصل آباد جانا ہے،میرے بھائی نے ان میں سے ایک بکنگ والے کانمبر دیا، اس وقت اس کی لوکیشن پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد کی تھی، اس کے بعد میرے بھائی نے رات 12.45پر لائیو لوکیشن بھیجی جو کہ سیال سروس ایریا موٹر وے پر تھی،دوسرے دن مورخہ04.03.21کو بھائی کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن رابطہ نہ ہو پارہا ہے اوربکنگ والا نمبر بھی مسلسل بند جا رہا ہے،اس اطلاع پر پولیس نے فوری طورپر مقدمہ نمبر 216/21مورخہ04.03.2021بجرم 365/Aت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
 ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے مغوی کی جلد بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے جس پر ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے ایس پی لیاقت حیات نیازی کی زیرنگرانی اے ایس پی آئی نائن عبد العلیم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آئی نائن اسجد محمود،انسپکٹر محمد ادریس،امیر علی اے ایس آئی معہ جوانوں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی گئی، پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزما ن کو ٹریس کرنے کا تحرک کیا، ملزمان نے مغوی کے اے ٹی ایم کارڈ سے عسکری بنک چنی گوٹھ ضلع بہاولپور سے پیسے نکلوائے، اور ا س ٹرانزیکشن کے میسجز اس کے نمبر جو اس کے بھائی کے پاس تھا،پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالونی کی ملزمان کو ٹریس کیا توملزمان کی موجودگی کچے کے علاقے ضلع رحیم یار خان میں پائی گئی، جبکہ ملزمان پولیس کی آنکھو ں میں دھول جھونکنے کے لئے فیک نمبر استعمال کر رہے تھے، پولیس ٹیم نے گاڑی کے ٹریکر کی مدد سے ٹریس کیا جو کہ چک نمبر 24اے تحصیل لیاقت پور ضلع رحیم یار خان آئی،اسی روز اغوا کاروں نے مغوی کے والد کو کال کر کے 09لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور مغوی کی تشدد شدہ تصاویر اور ویڈیو ز مغوی کے نمبر سے بذریعہ وٹس ایپ شئیر کیں،پولیس ٹیم نے مقامی پولیس کے ساتھ لیاقت پور ضلع رحیم یار خان میں ریڈ کر کے گاڑی سمیت مغوی کو بازیا ب کر لیا جبکہ ملزمان وہاں سے فرار ہو گئے تھے،جس گھر سے مغوی فرحان خالد کو بازیاب کیا گیا وہ بشارت علی کاتھا،پولیس نے اس اغواء برائے تاون کے مقدمہ میں ملوث چاروں ملزمان کو ٹریس کر کے اسلام آباد سے گرفتار کر لیا،
گرفتار ملزمان کے نام:۔
1۔معظم قریشی(جعلی نام اسد) ولد محمد اختر سکنہ لیاقت پور ضلع رحیم یار خان حال پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد(گینگ لیڈر)
2۔محمد عرفان ولد محمد حفیظ سکنہ فیصل آباد حال چھتری چوک راولپنڈی
3۔محمد رضوان ولد محمد اشرف سکنہ مظفر گڑھ حال چھتری چوک راولپنڈی
4۔بشارت علی ولد عارف علی سکنہ لیاقت پور ضلع رحیم یارخان شامل ہیں۔
ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مغوی نے OLXپر اپنی گاڑی کو بیچنے کے لئے ایڈ لگایا تھا جس پر اسد نامی شخص نے اس کے ساتھ گاڑی لینے کے لئے رابطہ کیا اور اسے پی ڈبلیو ڈی بلایا، پی ڈبلیو ڈی میں دونوں فریقین کا 16لاکھ روپے میں سودا طے ہوا، اسی اثنا میں اسد نے کہا کہ اسے فیصل آباد میں ایمرجنسی ہو گئی ہے اسے فوری طورپر وہاں جانا ہے اور اس نے فرحان خالد کو ہی کہا کہ وہ اسے 12ہزار روپے کرایہ پر لے جائے، جس پر فرحان خالد راضی ہو گیا اور دونوں اسی گاڑی میں فیصل آباد روانہ ہو گئے، چکری سروس ایریا میں پہنچ کر اسد نے واش روم جانے کے بہانے گاڑی رکوائی تو مزید دو شخص گاڑی میں بیٹھ گئے جن میں سے ایک کے پاس پسٹل اور دوسرے کے پاس خنجر تھا ملزمان نے بیٹھتے ہی اس کے سر پر پسٹل کا بٹ مارا اور ہاتھ پاوں باندھ کر برقعہ پہنا کر پچھلی سیٹ پر بٹھا دیا اور اسے اغوا کر کے ساتھ لے گئے۔
ایس پی لیاقت حیات نیازی نے بتایا کہ یہ گینگ اسلام آباد،راولپنڈی،رحیم یار خان میں متعد د وارداتوں میں ملوث ہیں،مزید تفتیش جاری ہے۔
آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان اور ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے پولیس ٹیم کی اس اعلی کارکردگی پر شاباش اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے
جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ا سرائیل میں سرمایہ کاری کے لئے 10 ارب ڈالر کا اماراتی فنڈ قائم

Next Post

سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری الطاف حسین نے کنبہ و قبیلہ سمیت درجنوں ساتھیوں سمیت ن لیگ کو خیر آباد کہہ کر پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیر میں شمولیت اختیار کر لی

Related Posts
Total
5
Share