
رحمتوں اور بر کتوں والی رات آگئی،گناہوں سے بخشش اوررحمت خداوندی لوٹنے کی رات کی چادر احساس ندامت اور پلکوں سے گرتے آنسوں،مغفرتوں و معافی کا سماں شب برات کو لیلیٰ المبارکہ یعنی برکتوں والی رات لیلیٰ السب یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلیٰ رحمان
رحمت نازل ہونے والی رات بھی کہا جاتا ہے،اس رات میں لوگوں کے سارے اعمال اُٹھائے جاتے ہیں اور ان کا مقررہ رزق اتارا جا تا ہے،شب برات میں خاص رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے،بخشش اورمغفرت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں،انعام واکرام کی ایسی بارش برستی ہے جو دلوں اور روح کو مکمل پاک کر دیتی ہے ، مقد س شب میں ملک کی چھوٹی بڑی تمام مسا جد میں خصوصی عبادات ک اہتمام کیا جاتا ہے، تلاوت قرآنی اور درودواسلام کی صداؤں سے فضا مؤتر ہو جاتی ہے، شب برات کو لیلیٰ المبارکہ یعنی بر کتوں والی رات اور لیلیٰ الرحمان یعنی رحمت نازل ہو نے والی رات بھی کہا جاتا ہے، حضرت عائشہ صدیقہ ؓفرماتی ہیں کہ رسول کریم ﷺنے فرمایا کہ کیا تم جانتی ہو کہ شعبان کی 15 وی شب میں کیا ہو تا ہے میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ﷺ آپ فر ما دیجئے ارشد ہو ا کہ آئندہ سال میں جتنے بھی پیدا ہو نے والے ہو تے ہیں وہ سب اس شب میں لکھ دیئے جاتے ہیں اور جتنے لوگ آئندہ مرنے والے ہو تے ہیں وہ سب بھی اس شب میں لکھ دیئے جاتے ہیں اور اس شب میں لو گو ں کے سال بھر کے تمام اعمال دیکھائے جاتے ہیں اور اس میں لو گو ں کا مقررہ رزق اُتارہ جاتا ہے۔