لندن( بیورو چیف)
ماہر قانون برطانیہ اور پاکستان مسلم لیگ نون انٹرنیشنل افیئر اینڈ اوورسیز پاکستانیز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کی سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے خصوصی ملاقات –
سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف سے لندن میں پاکستان مسلم لیگ نون انٹرنیشنل افیئر اینڈ اوورسیز پاکستانیز کے چیف کوآرڈینیٹر بیرسٹر امجد ملک کی ملاقات میں پاکستان کے معاشی و سیاسی حالات کے بارے تبادلہ خیال ہوا- میاں محمد نواز شریف نے جلد پاکستان جانے کی خواہش کا برملا اظہار کیا ہے۔ اکٹھے نماز جمعہ بھی ادا کی،اس ملاقات میں سنیئر رہنماء پاکستان مسلم لیگ نون مولوی عبدالشکور،حسنین نواز شریف ،ذبیر گل و دیگر رہنما بھی شامل تھے
انکی میزبانی میں دوپہر کا کھانا بھی ساتھ کھایا۔ میاں محمد نواز شریف قوم و ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے پرعزم ہیں اور ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کیساتھ ساتھ ملک سے غربت،بے روزگاری اور مہنگائی کا مکمل خاتمے چاہتے ہیں۔