Reg: 12841587     

خاتون ڈرائیور مذہبی جماعت کے کارکنان پر برس پڑیں

مشال ارشد سی ۔ایم۔انڈر گراؤنڈ نیوز

بے شک میری گاڑی کا شیشہ توڑ دو، میں لعنت بھیجتی ہوں ایسے لوگوں پر جو دوسروں کے لیے مشکلات کا سبب بنیں۔ خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (انڈر گراؤنڈ نیوز۔ 14 اپریل2021ء) خاتون ڈرائیور مذہبی جماعت کے کارکنان پر برس پڑیں۔گزشتہ دو روز سے مذہبی جماعت کے کارکنان کا ملک بھر میں احتجاج جاری تھا جس کے باعث کئی سڑکیں بلاک بھی کر دی گئیں۔سڑکیں بلاک ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بعض شہریوں کی تو گاڑیاں بھی توڑ دی گئیں۔اسی حوالے سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں خاتون احتجاج کرنے والے مظاہرین کے لیے سخت الفاظ کا استعمال کر رہی ہیں۔

خاتون کہتی ہیں کہ ہمیں ہمارے گھر جانا ہے آپ ہمیں کیسے روک سکتے ہیں۔کارکنان کی جانب سے خاتون کو دوسرا راستہ اپنانے کا کہا جاتا ہے تو وہ کہتی ہیں کہ مجھے پٹرول کے پیسے دے دو میں وہیں سے چلے جاؤں گی، آخر آپ لوگوں کے لیے پریشانی کیوں بنا رہے ہیں۔

خاتون غصے میں آتے ہوئے کہتی ہیں کہ تم مارو بے شک میری گاڑی کا شیشہ توڑ دو۔وہ مذہبی جماعت کے قائدین اور کارکنان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایسے لوگوں پر لعنت بھیجنی چاہیے جو لوگوں کے لیے مشکلات کھڑی کریں۔

۔دوسری جانب ملک بھر میں احتجاج کرنے والے مذہبی تنظیم کے مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا ، جس کے بعد کئی شہروں میں بند سڑکیں کھول دی گئیں قصورمیں مذہبی جماعت کے دھرنے کے خلاف پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے فیروز پور روڈ مین بائی پاس آپریشن کے بعد کھول دیا جب کہ اس دوران ملاں والا بائی پاس پتوکی میں پولیس اور مظاہرین جھڑپ ہوئی جس میں ڈی ایس پی ، متعدد ایس ایچ اوز سمیت درجنوں پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ راولپنڈی کے علاقے لیاقت باغ میں بھی پولیس اور رینجرز نے مظاہرین کے خلاف آپریشن کیا ، جس کے نتیجے میں مظاہرین سے لیاقت باغ کو خالی کروانے کے بعد علاقے میں ٹریفک بھی بحال کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ایران کا یورینیم افزودگی 60فیصد تک بڑھانے کا فیصلہ، یورپی ممالک کا اظہار تشویش

Next Post

امارات امریکا سے 23 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدےگا

Related Posts
Total
0
Share