Reg: 12841587     

وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔
وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی
‘پابندی کے بعد ٹی ایل پی کے امیدوار کو جماعتی وابستگی ختم کرنا ہوگی’
حکومت کا تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک لبیک پاکستان ملک میں دہشت گردی اور دوسرے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی ملک میں لوگوں کواکسا کر انتشار پیدا کرنے سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی اموات اور زخمی کرنے میں ملوث ہے۔

خیال رہےکہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےگذشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک لبیک پر پابندی لگانےکا اعلان کیا تھا۔

اب وفاقی حکومت پابندی کا ڈیکلیریشن سپریم کورٹ میں پیش کرے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن تحریک لبیک پاکستان کو ڈی نوٹیفائی کرےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے سمری انسداد دہشتگردی ایکٹ کے رول 11 بی کے تحت تیار کی، انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی شق 11 بی وفاقی حکومت کو کسی تنظیم کو کالعدم قرار دینے کا اختیار دیتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

امارات امریکا سے 23 ارب ڈالر کا اسلحہ خریدےگا

Next Post

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے

Related Posts
Total
7
Share