Reg: 12841587     

یوکرین کو ایف 16 طیارے دینے کا معاملہ، روس نے امریکا کو وارننگ دے دی

(مصبا ح لطیف اے ای انڈرگرائونڈ نیوز)

روس نے یوکرین کو ایف 16جنگی طیارے دینے سے امریکا کو خبردار کردیا۔

روسی وزیرخارجہ  سرگئی لاروف نے کہا کہ یوکرین کو ایف16 دینے کا مطلب روس نیٹو براہ راست جنگ ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایف 16 طیارے نیوکلیئر ہتھیار لےجانے کے حامل ہوتے ہیں، جنگ میں روس نہیں دیکھے گا کہ ایف 16نیوکلیئر ہتھیاروں سے لیس ہے یا نہیں، یوکرین کو ایف 16 دینے کا مطلب مغرب کی روس پرنیوکلیئر حملے کی دھمکی ہوگا۔

دوسری جانب لیتھوانیا میں 2 دو روزہ نیٹو سمٹ کے اختتام پر خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ روسی صدر نے امریکی سربراہی میں عسکری اتحاد کے بارے میں انتہائی غلط اندازہ قائم کیا تھا، نیٹو اپنی تاریخ میں سب سے زیادہ مضبوط، زیادہ طاقتور، زیادہ متحد اور اپنے مشترکہ محفوظ مستقبل کیلئے زیادہ پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کیلئے ہماری حمایت اور مدد جاری رہے گی اور یہ یوکرین کیلئے ہماری مضبوط عزم کا اظہار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کا سوچنا بھی زیادتی ہوگی: اسحاق ڈار

Next Post

عون چوہدری وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی

Related Posts
Total
0
Share