Reg: 12841587     

پاکستان میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد

مشال ارشد (سی۔ایم۔انڈرگراونڈ نیوز)

ملک بھر  چار گھنٹے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کردی گئی۔

انڈرگراونڈ نیوزکے مطابق ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز 11 سے 3 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت ٹوئٹر، فیس بک ، یو ٹیوب، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ کو بند کیا گیا ہے۔

وزرات داخلہ نے ملک میں سوشل میڈیا بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان میں 11 سے 3 بجے تک سوشل میڈیا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کی ہدایت پر سروسز کو بند کیا ہے، جن سروسز کو بند کیا گیا ہے ان میں واٹس ایپ، ٹوئٹر،فیس بک، یوٹیوب اورٹیلی گرام شامل ہیں۔


ادھر ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی فیس بک، واٹس ایپ اور ٹوئٹر کی سروسز بند ہوگئی ہیں جس سے سوشل میڈیا صارفین کی ان سائٹس تک رسائی ختم ہوچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عوام کو رعایتی نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیح ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

Next Post

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.54 ارب ڈالر کا اضافہ

Related Posts
Total
0
Share