Reg: 12841587     

راچڈیل: المصطفیٰ ویلفئیر ٹرسٹ کمیونٹی کی مالی معاونت سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے

راچڈیل (عارف چوہدری)

دنیا بھر میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے برطانیہ میں قائم المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کمیونٹی کی مالی معاونت سے اپنا کردار بھرپور طریقے سے انجام دے رہا ہے ۔

راچڈیل کے کیسل میر کمیونٹی سنٹر میں فلسطین اور غزہ کے مظلوموں کی مالی امداد کے لیے المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ نے عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے چئیرمن عبد الرزاق ساجد کا کہنا تھا کہ پوری دنیا سے کہوں گا کہ وہ بھی انسان ہیں انہیں بھی زندہ رہنے کا حق ہے وہ بھی چاہتے ہیں ہم امن و سکون سے رہیں ہم سبکی ذمہ داری ہے کہ انکو امن فراہم کریں انکا کہنا تھا صرف اللہ کا نام باقی رہے گا اور ان لوگوں کا نام زندہ رہے گا جو دکھی انسانیت کے لیے کام کرتے ہیں۔

المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کا یہی پیغام ہے کہ ہمارے ساتھ مل کر دنیا کے مظلوموں کے لیے کام کریں۔لارڈ واجد خان کا کہنا تھا کہ فلسطین کے مظلوموں پر زبردستی جنگ مسلط کی گئی ہے اور آج تک وہ محاصرے میں ہیں ہم سب کو آگے بڑھ کر ان کی مدد کرنی چاہیے تاکہ ان کی مشکلات کم ہوں اس کے لئے ہمیں المصطفی ویلفئر ٹرسٹ کا ساتھ دینا چاہئے۔

ممبر بر طانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ کا کہنا تھا کہ المصطفی ویلفئیر ٹرسٹ بہت اچھا کام کر رہی ہے فلسطینیوں کو مدد کی بہت ضرورت ہے۔

قاری عبدالرؤف نے کہا وہ لوگ پوری امت مسلمہ کی جنگ لڑ رہے ہیں ان لوگوں کا کہنا ہے جن حالات میں وہ رہ ہیں ان کے بچوں کے اندر پھر بھی خوف نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے لیے آپ جو کچھ بھی کر سکتے ہیں کریں انہیں آپ کی مدد چاہیے۔

مقصود احمد نے کہا کہ میں فلسطین بھی گیا تھا وہاں ان کی حالت زار دیکھ کر دلی دکھ ہوا ہم سب کو مل کر ان کی مدد کرنی چاہئے دیگر کا کہنا تھا ایسے لوگوں کا ساتھ دینا ہمارا فرض ہے۔

دنیا بھر کی دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کے لیے مالی امداد جمع کرنا خوش آئند ہے جس پر  برطانیہ بھر کی کمیونٹی کو فخر ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اپواء مانچسٹر کا اجلاس چیئرپرسن محترمہ نازیہ طارق وزیر کی صدارت میں مانچسٹر قونصلیٹ میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزير کی رہائش گاہ میں منعقد ہوا

Next Post

مرزا الطاف سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن کے والد گرامی (مرحوم)کی وفات پر اہم شخصیات کی اظہار تعزیت

Related Posts

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایف آئی اے کی طرف سے 1990 میں بھرتی کئے گئے 60 انسپکٹرز سے متعلق جمع کرائی گئی عملدرآمد رپورٹ مسترد قراردے دی

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایف آئی اے…
Read More
Total
0
Share