Reg: 12841587     

دبئی میں برہنہ فوٹو شوٹ پر 11 یوکرینی خواتین گرفتار


(بیوروچیف دبئی)
دبئی پولیس نے بلند و بالا عمارتوں کی بالکونیز میں برہنہ ہو کر فوٹو شوٹ کرانے پر یوکرین کی 11 خواتین اور ایک روسی فوٹوگرافر کو حراست میں لے لیا دبئی پولیس کے مطابق ان خواتین کی برہنہ ہو کر تصاویر بنوانے کی ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس پر امارات کے عوام میں سخت غم و غصہ پایا گیا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے 11 خواتین اور ایک فوٹوگرافر کو گرفتار کر لیا۔ دبئی دنیا بھر میں انسٹاگرام اور سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز کے لئے ویڈیو بنوانے میں ایک مشہور سیاحتی مقام ہے جہاں مختلف ممالک کی ماڈلز آتی ہیں اور مصنوعی جزیرے اور پرتعش ہوٹلز سمیت ساحل سمندر پر بکنی پہن کر فوٹو شوٹ کراتی ہیں۔ یوکرین کی 11 خواتین کی گرفتاری رمضان المبارک شروع ہونے سے چند دن پہلے ہوئی تھی دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ یوکرین کی خواتین کا برہنہ ہو کر فوٹو شوٹ کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس طرح کی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے مزید سختی کر دی گئی ہے۔
یوکرین کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ دبئی پولیس نے جن خواتین کو گرفتار کیا ہے وہ یوکرین کی شہری ہیں۔ دوسری طرف روس نے بھی اپنے فوٹوگرافر شہری کے گرفتار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
دبئی پولیس نے فی الحال گرفتار افراد سے متعلق مزید معلومات جاری نہیں کی ہیں ۔ دبئی پولیس کے مطابق کئی دیگر افراد بھی اس الزام میں گرفتار کئے گئے دبئی میں اس طرح کی سرگرمیوں پر نہ صرف جیل کی سزا بلکہ بھاری جرمانے بھی عائد کئے جاتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سپریم کورٹ میں کرنل ر انعام الرحیم کی رہائی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 اپریل کو سماعت کرے گا

Next Post

دبئی میں دودھ پلانے والی اور حاملہ خواتین کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت

Related Posts
Total
1
Share