(بیوروچیف دبئی)
دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے سنیچر کو کہا ہے کہ دودھ پلانے والی اور حاملہ خواتین کو فائزر بائیو این ٹیک کی ویکسین لگانے کی اجازت دی جارہی ہے دبئی ہیلتھ اتھارٹی نے کہا ہے کہ یہ کورونا وائرس سے متعلق بین الاقوامی تحقیق اور قواعدوضوابط کے تحت ہے۔ اتھارٹی نے کہا ہے وہ مریض جو کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے، ان کو کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کے لیے تین مہینوں کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ کورونا وائرس کے مریض قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد ویکسین لگا سکتے