Reg: 12841587     

وزارت قانون کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے 12 ممبران کی تقرریوں کے نوٹیفیکیشن جاری

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

وزارت قانون کی جانب سے اسلامی نظریاتی کونسل کے 12 ممبران کی تقرریوں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دئیے گئے ہیں۔مذکورہ تقرریاں صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے عمل میں لائی گئیں ہیں جن کی مدت 3 سال مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان وزارت قانون کے مطابق قبلہ ایاز کو ایک دفعہ پھر 3 سال کے لیئے اسلامی نظریاتی کونسل کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دیگر ممبران میں ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی ، پیر ابوالحسن محمد شاہ ،محمد حسن حسیب الرحمن ، مولانا حامد الحق حقانی ، علامہ محمد حسین اکبر ، سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، پیرزادہ جنید امین ،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مفتی محمد زبیر ، سیدمحمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ شامل ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سنئیر صحافی ابصار عالم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو ایک افسوسناک فعل قرار دیا ہے

Next Post

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ایف آئی اے کی طرف سے 1990 میں بھرتی کئے گئے 60 انسپکٹرز سے متعلق جمع کرائی گئی عملدرآمد رپورٹ مسترد قراردے دی

Related Posts

وزیراعظم کا پشاور موڑ میٹرو بس منصوبے کا اچانک دورہ، 4 سال تاخیر پر انکوائری کا حکم

مزمل حسین(ایڈمنسٹریٹر آفیسر انڈر گرائونڈ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ میٹرو بس منصوبے کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں وزیراعظم کو چار سال سے زیر التوا منصوبے پر یفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے سوال کیا کہ میٹرو بس منصوبہ التوا کا شکار کیوں ہوا؟ تاخیر کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ منصوبے کی تکمیل میں 4 سال کیسے لگ گئے؟ کیوں مکمل نہیں ہوا۔ کب مکمل ہو گا؟ وزیراعظم نے میٹرو بس منصوبے میں تاخیر پر انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔ مجھے ساری انکوائری کرا کر بتائیں قوم کا پیسہ ہے، اربوں روپیہ لگ چکا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ…
Read More
Total
0
Share