Reg: 12841587     

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی اسلام آباد میں اسپیکراسد قیصر سے تفصیلی ملاقات

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی آج یہاں اسلام آباد میں قومی اسپیکراسد قیصر سے تفصیلی ملاقات۔اس موقع پر وفاقی وزیر اقتصادی امورو سابق وزیرتوانائی عمر ایوب خان بھی موجود تھے۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال اب مثبت سمت میں چل پڑی ہے اور ملک اب بہتری کی جانب گامزن ہو چکا ہے۔انشا ء اللہ مہنگائی پر بھی جلد ہی قابو پالیا جائے گا۔اسی طرح ڈالر کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے جو کہ ملکی اقتصادی بہتری کی طرف طرف ایک واضح اشارہ ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے آئندہ چند روز میں اوگرا کا اجلاس بھی طلب کر لیا ہے تاکہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں لوگوں کر درپیش مشکلات سے نکالنے کے لئے ریلیف دیا جا سکے اور غریب عوام کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے۔اس موقع پرآزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر میں آنے والے انتخابات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں عوامی رجحان اب پی ٹی آئی کی طرف ہو چکا ہے اور آزاد کشمیر کے آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی آزاد جموں و کشمیرانشا ء اللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسی نظر ثانی کیس کی سماعت

Next Post

ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

Related Posts
Total
5
Share