Reg: 12841587     

ویکسین یا پابندیاں فیصلہ آپ کا


(بیوروچیف دبئی
دبئی میں ان افراد کی نقل و حرکت پر پابندی کا سوچا جا رہا ہے جو ویکیسن لگوانے میں ہچکچاہٹ سے کام لے رہے ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ ’ویکیسن بیماری سے بچنے اور صحت مند زندگی کی طرف لوٹنے کا اہم ذریعہ ہے۔‘ ’ویکسین لگوانے میں تاخیر پورے معاشرے کے لیے خطرہ ہے، خصوصاً ان لوگوں کے لیے بہت خطرناک ہے جو کمزور ہیں۔‘ ڈاکٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ ’ویکسین نہ لگوانے والوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لیے سخت اقدامات پر غور ہو رہا ہے، جیسے کچھ مقامات میں داخل ہونے اور خدمات حاصل کرنے سے ممانعت، تاکہ سب کی صحت کا خیال رکھا جا سکے۔‘ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ وہ تمام لوگ جن کی عمر 16 سال یا زیادہ ہے وہ ویکیسن لگوائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

اس ملک میں امیروں کیلئے ایک اور غریبوں کیلئے دوسرا قانون ہے

Next Post

تحریک انصاف آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے میرپور ایل اے تھری میں اپنے صدارتی سیکرٹریٹ کا افتتاح کر دیا

Related Posts
Total
1
Share