Reg: 12841587     

اداکارہ اشنا شاہ کی بہن نے معروف اداکار سے شادی کرلی

مشال ارشد سی۔ایم۔انڈرگراونڈ نیوز

اداکارہ اشنا شاہ کی بہن اور ورسٹائل اداکارہ عصمت طاہرہ کی بیٹی ارسہ غزل اداکار ساجد شاہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

ارسہ غزل نے فوٹوشیئر نگ ایپ انسٹاگرام پر سوتیلے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی شادی سے باخبر کیا۔

تصویر میں تینوں افراد کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ تصویر کا کیپشن درج کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ’میں، میرے شوہر ساجد شاہ اور ہینڈسم سوتیلے بیٹے تبریز علی شاہ کے ہمراہ ۔‘
ارسہ غزل نے اپنی پوسٹ میں معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کوبھی ٹیگ کیا۔
خیال رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اداکارہ کی جانب سے ان کی شادی سے متعلق کوئی پوسٹ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

(ن) لیگ کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف گرفتار

Next Post

کراچی: پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا موبائل مارکیٹ میں جھگڑا

Related Posts
Total
0
Share