Reg: 12841587     

شوہر کیساتھ رومانوی تصویر پر تنقید کرنے والوں کو اداکارہ ثناء فخر نے کرارا جواب دیدیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء فخر نے شوہر کے ساتھ رومانوی تصویر پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری زندگی میں نفرت کرنے والے افراد کی کوئی جگہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء فخر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کو بوسہ دینے کی تصویر اپ لوڈ کی تھی جس کے بعد صارفین کی جانب سے ان پر تنقیدی نشتر برسائے جا رہے ہیں۔

ثنا فخر نے انسٹاگرام پر 7 منٹ سے کم دورانیے کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ گزشتہ روز شوہر کے ساتھ شیئر کی گئی رومانوی تصاویر پر تنقید کرنے والے افراد کے رویوں پربات کرتی دکھائی دیں۔

ثنا فخر نے مختصر ویڈیو میں ساتھ سفر کرنے والی خاتون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ دراصل ان کی جانب سے گزشتہ روز انسٹاگرام پر شوہر کے ساتھ شیئر کی گئی رومانوی تصویر سے کئی لوگوں کا دل دکھا۔

اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں تنقید کرنے والوں سے پوچھا کہ ان کا دل کس بات پر دکھا؟

اداکارہ نے پوچھا کہ کیا لوگوں کو اس بات پر برا لگا کہ انہوں نے شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کیں؟ یا پھر انہیں اس بات پر غصہ آیا کہ انہوں نے جو شوہر کے ساتھ کام کیا وہ انہیں غلط لگا؟

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں تنقید کرنے والوں سے کوئی شکوہ نہیں، کیوں کہ نفرت کرنے والے اور گالیاں دینے والے افراد کی ان کی زندگی میں کوئی جگہ نہیں۔

ثنا فخر کا کہنا تھا کہ ان کی تصاویر کے بعد جتنے لوگوں نے ان پر تنقید کی، اس سے زیادہ لوگوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان سے محبت اور احترام کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

گلگت بلتستان سکاؤٹس نے 28ویں نیشنل اسکی چیمپئن شپ جیت لی

Next Post

بیورو رپورٹ سیالکوٹ

Related Posts
Total
0
Share