Reg: 12841587     

امارات میں مسافروں کے کورونا ریکارڈز کی ڈیجیٹل تصدیق کا آغاز

(بیوروچیف دبئی)


ایمریٹس ائیر لائنز نے متحدہ عرب امارات میں مقیم مسافروں کے لیے کوویڈ 19 میڈیکل ریکارڈز کی ڈیجیٹل تصدیق کی آغاز کردیا ہے۔ ایمریٹس ائیر لائنز نے ایک بیان میں کہا کہ وہ دبئی ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ساتھ شراکت کررہی ہے جو ایک ایئر لائن اور سرکاری ہیلتھ اتھارٹی کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی شراکت ہے۔ ایئر لائن کے مطابق امارات کے وہ صارفین جنہوں نے دبئی میں پی سی آر ٹیسٹ کروایا ہے وہ اپنے ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کیے بغیر چیک ان کر سکتے ہیں۔ اس علاوہ جن صارفین نے دبئی کے ڈی ایچ اے ہیلتھ سینٹر میں کوویڈ 19 کی ویکسین لے لی ہے وہ اپنی کوویڈ 19 پی سی آر ٹیسٹ نتائج کے ساتھ اپنے دستاویزات کو فلائٹ چیک ان سے منسلک کرسکتے ہیں۔ ڈی ایچ اے میں جوائنٹ کارپوریٹ سپورٹ سروسز کے سی ای او احمد النعمی نے کہا کہ ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر میں سرمایہ کاری کرنے کی دوراندیشی نے آج اس اہم کام کی راہ ہموار کر دی ہے۔ یہ شراکت داری براہ راست سفر کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ تمام ضروری میڈیکل ریکارز کی توثیق کو یقینی بنائے گی۔‘ دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے آئی ٹی ڈائریکٹر علی الشامسی نے کہا کہ ڈیجیٹل تصدیق سے بین الاقوامی سفر کو دوبارہ سے تقویت بخش اور متحرک کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ڈیجیٹل تصدیق کے اگلے مرحلے میں مسافروں کے آئی اے ٹی اے ٹریول پاس کے اندر ہیلتھ ریکارڈ کو محفوظ کیا جائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

ترین ہم خیال گروپ کے 30 کے قریب ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی

Next Post

پاکستان میں پہلی بار کورونا وبا کے دوران ریکارڈ201 اموات

Related Posts
Total
0
Share