Reg: 12841587     

ترین ہم خیال گروپ کے 30 کے قریب ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی

ترین ہم خیال گروپ کے 30 کے قریب ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ،،گورنر پنجاب چوہدری سرور، بطور کوآرڈینٹر ملاقات میں شریک ہوئے، جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری بھی ملاقات میں موجود تھے ،ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر اعظم سے انتہائی خوشگوار ماحول میں گپ شپ ہوئی ،، ترین گروپ نےوزیراعظم کو جہانگیر ترین کے خلاف مقدمات کی کاپیاں دکھائیں اور کہا ایف آئی آر کچھ اور ہہے مگر آپ کو کچھ اور بریف کیا جا رہا ہے،۔وزیر اعظم صاحب! جہانگیر ترین کے ساتھ تحقیقات میں زیادتی ہو رہی ہے، جوڈیشل کمیشن بناکر تحقیقات کمیشن کے حوالے کردیں، تاہم وزیر اعظم جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبہ پر راضی نہ ہوئے، ترین گروپ نے وزیراعظم سے شہزاد اکبر کی بھی شکایت کی، وزیراعظم نے کہا کہ شہزاد اکبر ٹھیک کام کررہا ہے، غلط نہیں ہونے دوں گا، ترین گروپ نے کہا کہ اسلام آباد سے ٹیلی فون جاتے ہیں تو تحقیقات کا رخ بدل جاتا ہے، وزیراعظم نے کہا اگر ایسا ہوا ہے تو اب اسلام آباد سے کوئی فون نہیں جائے گا،ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کے ساتھ دوستی کا ذکر وزیر اعظم خاموشی سے سنتے رہے ،اور جواب میں کہا کہجہانگیر ترین سے اچھا تعلق ہے، تحقیقات میرے لئے مشکل فیصلہ تھا، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تحقیقات شفاف ہوں گی، کسی سے زیادتی نہیں ہوگی.میں خود انصاف پسند ہوں، تحقیقات میں کوئی حائل نہیں ہوگا، تمام ارکان نے وزیر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ہمارے عزائم سیاسی نہیں، صرف ترین کے معاملے پر حساس ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

مکہ میں طوفانی بارش

Next Post

امارات میں مسافروں کے کورونا ریکارڈز کی ڈیجیٹل تصدیق کا آغاز

Related Posts

پاکستان مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم پی اے اور ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے صدر چوہدری طارق سبحانی کے مرکزی آفس( کینٹ وریو ہاؤس سیالکوٹ ) میں برطانیہ سے آئے ہوئے بزنس مین خالد چوہدری کی وفد کیساتھ ملاقات ہوئی۔

سیالکوٹ(بیورو رپورٹ) جس پر چوہدری طارق سبحانی نے وفد سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری پارٹی اور…
Read More
Total
0
Share