Reg: 12841587     

جانشین محدث سیالکوٹی سرمایہ اہلسنت مجاہد ملت حضرت علامہ صاحبزادہ پیر حامد رضا سیالکوٹی کو قانون سازاسمبلی آزادکشمیر کا ممبر منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی جاتی ہے

لندن(بیوروچیف)

قائدین واراکین مرکزی جماعت اہلسنت یوکے نے جانشین محدث سیالکوٹی کی کامیابی پر دلی خوشی ومسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محدث سیالکوٹی رحمة الله عليه کا جتنا بڑا مقام ہے۔

اتنی بڑی دینی و مسلکی خدمات ہیں اس عظیم خانوادہ کی مسلک اہلسنت کےلیے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں سرمایہ اہلسنت حضرت صاحبزادہ حامد رضا سیالکوٹی صاحب اس عظیم گھرانے کےچشم و چراغ ہیں مسلک اہلسنت کے بہت مخلص ترین اور صاحب الرائے شخصیات میں آپ کا شمار ہوتا ہے۔

گذشتہ بار جب آپ آزادکشمیر میں وزیر مذھبی امور بنے تو جہاں اتحاد اہل سنت کے لئے بہت اہم کردار ادا کیا وہاں پر آزادکشمیر کے خانقاہی نظام کو اور مدارس دینیہ کے نظام کو مزید بہتر کرنے میں اور بلخصوص آپ نے خطہ کشمیر کی عظیم روحانی درگاہ آستانہ عالیہ کھڑی شریف میں مزارات مقدسہ کا جدید طرز تعمیر کے حوالے سے اپنی دینی روحانی مسلکی دلچسپی سے اور مکمل خصوصی توجہ سے اپنی سرپرستی میں مثالی کام مکمل کروایا۔ایسے دین دار شخصیات کی فتح بہت بڑی غنیمت ہے۔

ہم اس شاندار کامیابی پر خانوادہ حضور محدث سیالکوٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور حضرت صاحبزادہ صاحب کی مزید کامیابی کےلئے دعاگو ہیں۔اس پرمسرت موقع پر مرکزی جماعت اہلسنت یوکے کی جانب سے صاحبزادہ حماد رضا قادری مفتی اہلسنت علامہ مفتی فضل احمد قادری اور ڈائریکٹر امور دینیہ آزادکشمیر علامہ مفتی نزیراحمد قادری اور معروف مذہبی سکالر صاحبزادہ حافظ فضل محمد قادری صاحبزادہ فیضان محمد قادری سمیت آستانہ عالیہ حضرت محدث سیالکوٹی کے جملہ علماءکرام خلفاء عظام کو خصوصی طور پر مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

لاہور: متعدد افراد کا قاتل اور انٹرپول کو مطلوب ملزم گرفتار

Next Post

صدف نے نورے کی ماں ہونے کی حیثیت سے خود کو ثابت کیا: شہروز

Related Posts
Total
0
Share