Reg: 12841587     

ملک کے مختلف شہروں میں دو ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن کا امکان

چوہدری عابد حسین چیف رپورٹر اسلام آباد

راولپنڈی: حکومت کی جانب سے انسداد کورونا کے لیے ملک کے مختلف شہروں میں دو ہفتے کا لاک ڈاؤن لگائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی نے متعلقہ وزارتوں کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کے لیے لاک ڈاوٴن کا نفاذ 2 یا 3 مئی سے ہونے کا امکان ہے۔

مراسلے کے ذریعے این سی او سی نے متعلقہ وزارتوں کو پلاننگ کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ ان منتخب اضلاع اور شہروں میں اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ شامل ہیں جہاں دو ہفتوں کا لاک ڈاوٴن لگایا جائے گا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بہاولپور، حیدرآباد، لوئر دیر، مردان، نوشہرہ، مالا کنڈ، چارسدہ لاک ڈاوٴن کے حوالے سے حساس شہروں کی لسٹ میں شامل ہیں جب کہ سوات، صوابی، مظفرآباد، سدھنوتی، پونچھ اور باغ میں بھی لاک ڈاوٴن لگانے پر مشاورت کی گئی ہے۔ ان شہروں میں کورونا پھیلاؤ کا روکنے کے مناسب اقدامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

تمام امتحانات 15 جون، اے اوراو لیول کے امتحانات 6 ماہ کیلیے ملتوی

Next Post

بھائی کی پسند کی شادی پر اس کی 3 سالیوں اورسالے کو قتل کرنیوالے مجرم کو سزائے موت

Related Posts
Total
0
Share