Reg: 12841587     

این اے 249 ضمنی الیکشن: فردوس نقوی اور بلال غفار کو فوری حلقے سے نکلنے کا حکم

نمائندہ خصوصی (کراچی)

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے دوران تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کو فوری طور پر حلقے سے نکلنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ندیم حیدر کی جانب سے پولیس کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کے دوران رکن اسمبلی نہیں آسکتے، فردوس نقوی اور بلال غفار کو فوری طور پر حلقے سے نکلنے کا کہا جائے۔
ڈی آر او کا کہنا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو فون پر فوری حلقے سے نکلنے کا حکم دیا ہے، پولنگ کے دوران منتخب پارلیمنٹرینز کا حلقے میں آنا غیرقانونی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

این سی او سی کی ہدایت پر بینکوں کے اوقات تبدیل

Next Post

امجد صابری کو مداحوں سے بچھڑے 5 سال گزرگئے

Related Posts
Total
0
Share