Reg: 12841587     

مس انگلینڈ مقابلے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ماڈل بغیر میک اپ کیے فائنل میں پہنچ گئی

مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز

مس انگلینڈ مقابلے کی ایک صدی پر محیط تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی ماڈل میک اپ کیے بغیر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

مس انگلینڈ مقابلے  میں فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی 20 سالہ کالج کی طالبہ میلیسا راؤف  نے سیمی فائنل میں بغیر میک اپ شرکت کر کے بیوٹی مقابلوں کی تاریخ میں بغیر میک اپ سیمی فائنل جیتنے والی پہلی بیوٹی کوئین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

جنوبی لندن سے تعلق رکھنے والی میلیسا راؤف کا کہنا تھا کہ یہ بات میرے لیے بہت اہمیت رکھتی تھی کیوں کہ مجھے لگتا ہے کہ  مختلف عمر کی لڑکیاں صرف اس لیے میک اپ کرتی ہیں کہ وہ ایسا کرنے کیلئے دباؤ محسوس کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اپنی جلد کے ساتھ ہی خوش ہے تو  اسے اپنا چہرا میک اپ سے ڈھکنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،  ہماری کمیاں ہی ہمیں   دوسرے تمام لوگوں سے منفرد بناتی ہیں۔

میلیسا راؤف کا کہنا تھا کہ انہوں نے چھوٹی عمر سے ہی میک کرنا شروع کر دیا تھا تاہم انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس مقابلے میں شرکت کے وقت اس روایت سے بچنے کی کوشش کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں کبھی نہیں لگتا  تھا کہ وہ ویسے ہی خوبصورتی کے معیار پر پورا اترتی ہیں تاہم حال ہی میں انہیں احساس ہوا کہ وہ اپنی جلد کے ساتھ ہی خوبصورت ہیں اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ اس مقابلے میں بغیر میک اپ کے ہی حصہ لیں گی۔

میلیسا راؤف میک اپ کیے بغیر ہی مس انگلینڈ کے فائنل مقابلے کیلئے کوالیفائی کر چکی ہیں اب وہ اکتوبر میں ہونے والے فائنل میں مس انگلینڈ کے تاج کیلئے مقابلہ کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

عمران خان اور پی ٹی آئی کیخلاف برطانیہ کے چیریٹی کمیشن میں درخواست دائر

Next Post

’10 سالوں میں پہلی مرتبہ ایک مہینہ بیٹ کو ہاتھ نہیں لگایا’ کوہلی کا انکشاف

Related Posts

میرپور میں مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے عید سے قبل مخالفین کی درجنوں وکٹیں گرا کر بی تھری میرپور میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی

ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی سیکٹر بی تھری میرپور میں مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا…
Read More

23 مارچ یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد سعودی عرب کے کراؤن پلازہ ہوٹل ریاض میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شیخ سعید احمد کی زیر صدارت کیا گیا-

الریاض خصوصی رپورٹر 23 مارچ یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد سعودی عرب کے کراؤن پلازہ ہوٹل ریاض…
Read More
Total
0
Share