ہیڈ آف نیوز اسلام آباد منتظر مہدی
اسلام آباد کے رہائشی چوہدری قمر شہزاد کاہلوں نے کہا ہے کہ انہیں رانا اظہر محمود نامی نوسرباز شخص جو خود کو سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا اسٹاف افسر ظاہر کرتا ہے سے گاڑی کی مد میں لی گئی لاکھوں روپے کی رقم واپس دلوائی جائے اور مزکورہ جعلساز شخص کیخلاف فوری مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، تفصیلات کے مطابق خود کو سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا سٹاف افسر ظاہرکرنے والا رانا اظہر محمود نامی نوسرباز شخص اسلام آباد کے شہری سے گاڑی کی مد میں لاکھوں روپے رقم وصول کرنے کے بعد اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا۔ نوسر باز کیخلاف تھانہ کوہسارمیں تحریری درخواست دے دی گئی ہے تاہم پولیس ملزم کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔ اس حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے درخواست گزار چوہدری قمر شہزاد کاہلوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ رانا اظہر محمود ولد رانا سلطان محمود نامی شخص نے ان سے گاڑی دلوانے کی غرض سے 24 لاکھ روپے وصول کئے, جس کا نصف 12 لاکھ ہے گیارہ لاکھ بذریعہ چیک اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں جبکہ آٹھ لاکھ نقد اور 5 لاکھ اپنے کزن کے اکاؤنٹ میں آن لائن وصول کئے اور ایک گاڑی ہمارے حوالے کی، گاڑی کو چیک کروانے پر معلوم ہوا کہ گاڑی دو نمبر ہے جو ہم نے مذکورہ شخص کو واپس کر دی بعد میں دیگر لوگوں سے معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص رانا اظہر محمود ایک نوسرباز شخص ہے جو دیگر لوگوں سے بھی فراڈ کر چکا ہے, قمر شہزاد کاہلوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رانا اظہر محمود لوگوں کو بتاتا ہے کہ میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا سٹاف افسر ہوں میرا کوئی کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا، وہ نوجوان نسل کو گمراہ کر کے سرکاری نوکری لگوانے کا جھانسا بھی دیتا ہے اور لاکھوں روپے ان لوگوں سے بھی وصول کرچکا ہے جس کی تحریری درخواست متعلقہ تھانہ کوہسار میں دے دی گئی ہے درخواست گزار نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشن اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار سے اپیل کی ہے کہ مجھے مذکورہ نوسرباز شخص سےلاکھوں روپے رقم واپس کروائی جائے اور فوری مقدمہ درج کر کے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔