Reg: 12841587     

امارات میں مقیم ڈاکٹروں کو گولڈن اقامہ دینے کی منظوری

دبئی (بیورورپورٹ)

امارات نے ملک میں مقیم ڈاکٹروں کو گولڈن اقامے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق نائب صدر وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔حکومت نے ملک میں مقیم تمام ڈاکٹروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گولڈن اقامے کے لیے درخواست جمع کرائیں۔ ڈاکٹروں کو گولڈن اقامہ ملنے سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو ملک میں 10 سال تک قیام کی اجازت ہوگی نیز انہیں خصوصی مراعات بھی فراہم کی جائیں گی۔

ڈاکٹروں کو گولڈن اقامہ جاری کرنے کا فیصلہ کر کے دراصل کورونا کے انسداد کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ ’ملک میں مقیم وہ ڈاکٹر جن کے پاس میڈیکل اتھارٹی کی طرف سے اجازت نامہ ہے وہ ستمبر تک گولڈن اقامے کے لیے آن لائن درخواست جمع کراسکتے ہیں۔

علاوہ ازیں امارات کی تمام ریاستوں میں موجود محکمہ اقامہ کے ذریعہ بھی گولڈن اقامے کی درخواستیں وصول کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

تعلیمی اداروں کی چھٹیاں نہیں بڑھائی جائیں گی، سیکرٹریز کے اجلاس میں فیصلہ

Next Post

ایل اے 16 باغ میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کی کشمیر میں نشستیں 26 ہوگئیں

Related Posts

راچڈیل چیریٹی کار واش سے حاصل کردہ ہزاروں پونڈز زلزلہ زدگان متاثرین کے علاؤہ فلسطین و روہینگیا کے مسلمانوں کی امداد کے لیے بھیجیں جائیں گئے

راچڑیل(خصوصی رپورٹر) مدینہ مسجد راچڈیل یو کے اسلامک مشن کیطرف سے چیریٹی کار واش سے حاصل کردہ ہزاروں…
Read More

ویسٹ یارک شائر کے ٹاوئنز بٹلے اینڈ سپن سے یکم جولائی کو ضمنی الیکشن میں لیبر پارٹی کی امیدوار کم لیڈبیٹر اور آزاد امیدوار جورج گلوے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے

بٹلے سے بیورو رپورٹ یکم جولائی 2021 کو ایم پی کی سیٹ پر ضمنی الیکشن میں 16 امیدوار…
Read More
Total
0
Share