(بیوروچیف دبئی)
قطر نے چھ ممالک کے باشندوں پر ہیلتھ آئسولیشن کی پابندی عائد کرتے ہوئے ہوٹل مختص کر دیے ہیں۔
قطر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈیا، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور فلپائن سے آنے والے مسافروں کو 10 روز تک ہیلتھ آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔ اس بارے میں
قطر ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ نئی پابندی فوری لاگو ہوگئی ہے۔ جبکہ ’اکتشف قطر‘ (قطر کو دریافت کریں) سیاحتی پروگرام نے بیان میں کہا ہے کہ سپیشل پیکیج کے تحت ریزرویشن منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ریزرویشن منسوخی کا فیصلہ تمام مسافروں کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ تمام مسافر جنہوں نے پہلے ریزرویشن کرائی تھی انہیں دوبارہ ریزرویشن کرانا ہوں گے۔
بیان میں کہا کہ ریزرویشن کی منسوخی کے بعد تمام مسافروں کو ادا شدہ ساری رقم واپس کی جائے گی۔ بیان کے مطابق ہیلتھ آئسولیشن کے لیے ہوٹلوں میں بکنگ بڑھ گئی ہے۔ اب تک جن لوگوں نے ہوٹلوں میں بکنگ کرائی تھی ممکن ہے اب انہیں بکنگ نہ ملے۔ قطر میں چھ ملکوں سے آنے والے مسافروں کے لیے کئی ہوٹل مختص کر دیے گئے ہیں۔
Related Posts
دادو میں پل کی تعمیر پر دو افسران آمنے سامنے آگئے
مصبا ح لطیف (اے ای انڈرگرائونڈ نیوز) دادو میں جوہی برانچ کے کالی پل کی مرمت پر چیف…
ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں
مشال ارشد سی ایم انڈر گراؤنڈ نیوز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابقہ اہلیہ ایوانا ٹرمپ 73…
انعامی رقم سے گوجرانوالہ میں ٹریننگ سینٹر بناؤں گا: طلحہ طالب
مزمل حسین ایڈمنسٹریٹر آفسیر انڈرگراونڈ نیوز ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے کہا…