Reg: 12841587     

صارف کو سفر سے روکنے پر امارات کے بینک پر 20 ہزار درہم جرمانہ

(بیوروچیف دبئی)

راس الخیمہ ۔۔۔۔۔ راس الخیمہ کی عدالت نے ایک عرب شہری کو اپنی والدہ اور بہن کی عیادت کے لیے جانے سے روکنے پر بینک سے 20 ہزار درہم ہرجانہ دلا دیا ہے۔ الامارات الیوم کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک عرب شہری کورونا وائرس میں مبتلا اپنی والدہ اور بہن کی عیادت کے لیے سفر پر جا رہا تھا۔ بینک نے غلط معلومات فراہم کر کے پولیس کے ذریعے اسے سفر سے روک دیا۔ جس سے عرب شہری کو مالی اور اخلاقی نقصان ہوا۔
راس الخیمہ کی کمرشل سول کورٹ نے حکم جاری کیا کہ بینک عرب شہری کو 20 ہزار درہم بطور ہرجانہ ادا کرے اور وکیل کی فیس بھی دی جائے۔
عرب شہری نے بینک کے خلاف مقدمہ دائر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’امیگریشن حکام نے اسے یہ کہہ کر حیرت زدہ کر دیا کہ آپ سفر نہیں کرسکتے، وجہ دریافت کی گئی تو کہا گیا کہ آپ نے بوگس چیک جاری کیے ہیں اور معاملہ ایئرپورٹ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔‘ پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بوگس چیک پر دستخط اس کے نہیں کسی اور کے ہیں۔ پولیس نے حقیقت حال سامنے آجانے پر اسے چھوڑ دیا اور پولیس سٹیشن سے رجوع کرنے کے لیے کہا۔
عرب شہری نے بتایا کہ اس کا نام بلیک لسٹ سے نکال دیا گیا ہے تاہم بینک کی غلط رپورٹنگ کی وجہ سے وہ سفر نہیں کرسکا۔ اس دوران اس کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔ مجبورا اسے دوسرا ٹکٹ خریدنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ آنے جانے کا الگ خرچ ہوا پولیس سٹیشن کے الگ چکر لگانے پڑے۔عدالت نے اس کے نقصان کا اندازہ 20 ہزار درہم لگا کر بینک کو حکم دیا کہ وہ مدعی کو یہ رقم ادا کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Previous Post

قطر میں پاکستان اور انڈیا سمیت چھ ممالک کے مسافروں پر آئسولیشن لازم قرار

Next Post

پاکستان میں 7500 روپے والے بانڈختم

Related Posts
Total
5
Share